چین کے شہر ہانگزو میں جاری 19ویں ایشین گیمز کے پانچویں دن ہندوستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ جمعرات (28 ستمبر) کے روز ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے 10 میٹر ایئر پسٹل میں طلائی تمغہ جیتا۔ یہ حیرت انگیز کارنامہ سربجیت سنگھ، ارجن سنگھ اور شیوا ناروال نے انجام دیا ہے۔ تینوں نے اس ایونٹ میں 1734 کا اسکور حاصل کیا۔ جبکہ میزبان ملک چین نے چاندی اور ویتنام نے کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔ اس کے علاوہ روشیبینا دیوی نورم نے ووشو مقابلے کے فائنل میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔
خواتین کے 60 کلوگرام ووشو ایونٹ کے فائنل میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد روشیبینا دیوی نورم نے کہا، ” بہت اچھا لگ رہا ہے لیکن میں تھوڑی اداس ہوں کیونکہ میں ملک کے لیے گولڈ میڈل نہیں جیت سکی… میں اس کا کریڈٹ منی پور کے لوگوں اور اپنے سبھی سر کو دیتی ہوں جن کی مدد سے میں یہاں تک پہنچی ہوں۔ میں ان سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔”
وہیں پی وی سندھو سے میڈل کی امیدیں مزید بڑھ گئی ہیں۔ پی وی سندھو نے پری کوارٹر فائنل میچ میں شاندار جیت حاصل کی ہے۔ سندھو نے اب کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ دوسری جانب منیکا بترا نے ٹیبل ٹینس ویمنز سنگلز ایونٹ میں شاندار فتح حاصل کی ہے۔ منیکا بترا اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ منیکا کو پری کوارٹر فائنل کا ٹکٹ مل گیا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان نے اب تک 24 تمغے جیتے ہیں۔ ہندوستان نے 6 گولڈ میڈل جیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستان نے 8 چاندی کے تمغے جیتے ہیں۔ ہندوستان نے 10 کانسی کے تمغے بھی جیتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…