قومی

Promoted hatred for political gain, Sonia Gandhi: سیاسی فائدے کیلئے مودی اور بی جے پی نے ملک کے کونے کونے میں نفرت پھیلا دی ہے:سونیا گاندھی

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اس دوران کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے پی ایم مودی اور بی جے پی پر شدید حملہ کیاہے۔ سونیا گاندھی نے الزام لگایا کہ سماج کے لوگوں کو ملک کے کونے کونے میں امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ سونیا گاندھی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا، “میرے پیارے بھائیو اور بہنو… آج ملک کے ہر کونے میں نوجوان – بے روزگاری، خواتین – مظالم، دلت، قبائلی، پسماندہ لوگوں اور اقلیتوں کو خوفناک امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ ایسا ماحول وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے ارادوں کی وجہ سے ہے۔ ان کی توجہ صرف کسی بھی قیمت پر اقتدار حاصل کرنے پر ہے۔ انہوں  نے سیاسی فائدے کے لیے نفرت کو فروغ دیا ہے۔

سونیا گاندھی نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی اور میں نے ہمیشہ سب کی ترقی اور پسماندہ لوگوں کے لیے انصاف کے ساتھ ساتھ ملک کو مضبوط بنانے کے لیے جدوجہد کی ہے۔سونیا گاندھی نے کانگریس کے منشور کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، “ہمارے نیا ئےپترا اور ہماری گارنٹی کا مقصد ملک کو متحد رکھنا اور غریبوں، خواتین، کسانوں، مزدوروں اور محروم طبقوں کو طاقت دینا ہے۔ کانگریس اور انڈیا اتحاد آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے وقف ہے۔ سب کے روشن مستقبل کے لیے کانگریس کو ووٹ دیں اور ہم مل کر ایک مضبوط اور متحد ہندوستان بنائیں گے۔

اس سے قبل پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی نے بھی بی جے پی پر حملہ کیا تھا۔ راہل نے کہا کہ آج ووٹنگ کا تیسرا مرحلہ ہے۔ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ بڑی تعداد میں نکلیں اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ووٹ دیں۔ یاد رکھیں یہ عام انتخابات نہیں ملک کی جمہوریت اور آئین کے تحفظ کا الیکشن ہے۔

بھارت ایکسپریس

Rahmatullah

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

34 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago