قومی

Lok Sabha Elections 2024: ‘نہرو-گاندھی نے کبھی سوچا نہیں ہوگا، انہیں بھی کہا جائے گا ملک کا غدار’ پرینکا گاندھی کا بی جے پی پر بڑا الزام

لوک سبھا الیکشن کے چوتھے مرحلے کے لئے انتخابی تشہیرتیز ہوگئی ہے۔ اس درمیان کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یوپی کی رائے بریلی لوک سبھا سیٹ پرانتخابی تشہیرکی۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی پرجم کرحملہ بولا۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ مہاتما گاندھی اورجواہرلال نہرو نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ ملک کی کوئی حکومت ایک دن انہیں ملک کا غدار کہے گی۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے رائے بریلی میں ایک جلسے کوخطاب کرتے ہوئے کہا، ”مہاتما گاندھی، پنڈت جواہرلال نہرواورہمارے تمام عظیم شخصیات نے تحریک چلائی، تاکہ عوام کے حقوق مضبوط ہوں۔ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ایک ایسی حکومت آئے گی جو انہی کوملک کا غدارکہتے ہوئے یہ کہے گی کہ ہمیں 400 سیٹ دے دیں تو ہم آئین بدل دیں گے۔ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ہماری عوام کو کمزور کرنے کی کوشش خود حکومت کرے گی۔”

پرینکا گاندھی نے کیا بڑا حملہ

پرینکا گاندھی واڈرا نے برطانونی راج کے دوران کسانوں کے احتجاجی مظاہرہ کا بھی ذکرکیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ موتی لال نہرو اور جواہر لال نہرو کے وقت میں کسانوں نے پہلی باراحتجاجی مظاہرہ کیا تھا، اس دوران موتی لال نہرو اور جواہر لال نہرو کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ احتجاج رائے بریلی میں تھا جب وہ حصہ لینے آئے تھے۔ تب سے رائے بریلی میں سبھی لڑائیوں اور الیکشن کے دوران ایک طرف جمہوریت اور سچائی تھی، جبکہ دوسری طرف دہشت گردی اور ایک طرح کی سیاست تھی۔ جوکبھی لوگوں سب سے اعلیٰ نہیں مانتی تھی۔ اس لڑائی میں آپ نے ہمیشہ سچائی اور جمہوریت کے اصولوں کی جیت کو یقینی بنایا ہے۔

پرینکا گاندھی نے کیا اندرا گاندھی کا ذکر

پرینکا گاندھی نے اندرا گاندھی کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جب اندرا گاندھی رائے بریلی سے الیکشن ہارگئی تھی تو وہ ناراض نہیں تھیں۔ بلکہ انہوں نے اپنی ہار سے سیکھا اورغوروخوض کرنے کے بعد آئندہ الیکشن میں جیت درج کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی مٹی ہے، جس میں میری فیملی کا خون ملا ہوا ہے۔ یہ وہ مقدس سرزمین ہے، جس کے لئے آپ کے آبا واجداد نے اپنی زندگی قربان کردی۔ آج ہم لوگوں کی عزت نفس اوران کے حقوق کے لئے لڑ رہے ہیں۔

راہل گاندھی رائے بریلی سے ہیں امیدوار

 کانگریس لیڈرراہل گاندھی اس بار وائناڈ اور رائے بریلی سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کیرلا کی وائناڈ سیٹ پرووٹنگ ہوگئی ہے، جبکہ رائے بریلی میں ووٹنگ ہونا باقی ہے۔ اس سیٹ سے سونیا گاندھی گزشتہ دودہائیوں سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتی آئی ہیں۔ حالیہ دنوں میں وہ راجستھان سے راجیہ سبھا منتخب ہوئی ہیں اوراب ان کی رائے بریلی سیٹ خالی ہوگئی ہے، جہاں سے راہل گاندھی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

8 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago