قومی

India-US Trade Talks: بھارت-امریکہ تجارتی مذاکرات میں اہم معاملات پر پیش رفت، گور نے چارلس ہارڈر سے کی ملاقات

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے اور وسیع بی ٹی اے (BTA) کے تحت مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے واشنگٹن میں امریکی ہم منصب کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی، جسے وزارتِ تجارت و صنعت نے معاہدے کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ وزارت تجارت و صنعت کے مطابق دونوں ممالک نے مارکیٹ تک رسائی، نان ٹیرف اقدامات، تجارت میں تکنیکی رکاوٹیں، کسٹمز اور تجارت میں آسانی، سرمایہ کاری کے فروغ، اقتصادی سکیورٹی ہم آہنگی اور ڈیجیٹل تجارت جیسے اہم معاملات پر مذاکرات کے نئے دور میں پیش رفت کی ہے۔

بھارت-امریکہ شراکت داری سے متعلق امریکی سفیر سرجیو گور کا بیان

امریکی سفیر سرجیو گور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ چارلس ہارڈر کے دورۂ بھارت سے امریکہ-بھارت شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک-پرائیویٹ شراکت داری اور مشترکہ سرمایہ کاری کے ماڈل کے ذریعے ایسے عملی حل پر کام کیا جا رہا ہے جو طویل مدتی استحکام اور ترقی کے لیے انسانی وسائل کو فروغ دیں۔پی آئی بی کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعمیری اور مثبت ماحول میں بات چیت ہوئی، جس میں اہم مسائل پر بامعنی اور دور اندیش گفتگو کی گئی اور نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی۔ دونوں ممالک نے اس رفتار کو برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

عبوری تجارتی معاہدے کے فریم ورک پر اتفاق

بھارتی وفد نے 20 سے 23 اپریل کے درمیان اپنے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ مذاکرات کیے۔ وزارت کے بیان کے مطابق یہ ملاقاتیں مثبت جذبے کے ساتھ ہوئیں اور دونوں فریقین آئندہ بھی اس عمل کو جاری رکھنے پر متفق ہیں۔واضح رہے کہ 7 فروری کو بھارت اور امریکہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا، جس میں باہمی فائدے کے لیے ایک عبوری تجارتی معاہدے کے فریم ورک پر اتفاق کیا گیا تھا، جو مستقبل میں بڑے دوطرفہ تجارتی معاہدے کی راہ ہموار کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

The street play ‘Athanni’ by the Pratidhvani Theatre Society: سنسکار بھارتی کے کلا سنکُل میں اسٹیج آرٹ سیمینار کا انعقاد، فن اور سماج کے درمیان مکالمے پر زور

سیمینار کی خاص کشش ’اٹھنی‘ نکڑ ناٹک کی پیش کش رہی، جسے پرتدھونی تھیٹر سوسائٹی…

22 minutes ago

تاجروں کی اپیل بے اثر، یکم نومبر کو ہی ہوگی رام لیلا میدان میں انڈیا الائنس کی مہا ریلی، ملیکارجن کھڑگے نے کی یہ بڑی اپیل

کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ یہ صرف ووٹ بچانے کی لڑائی نہیں، بلکہ…

25 minutes ago

Judge’s son in a Mercedes released: جج صاحب کا مرسڈیز چلانے والا نابالغ بیٹا رہا، متوفی کے اہل خانہ نے پولیس پر اٹھائے سوال

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، کیرالا ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ…

1 hour ago