قومی

Priyanka Gandhi taunt on BJP: ’’ تم دن کو کہو رات تو رات، ورنہ حوالات…‘‘، یوپی حکومت کی ڈیجیٹل پالیسی پر پرینکا گاندھی کا طنز

نئی دہلی: تم دن کو کہو رات تو رات، ورنہ حوالات۔ ان الفاظ کے ساتھ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا پالیسی اور اساتذہ کی بھرتی جیسے مسائل پر اتر پردیش کی یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پرینکا گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس پر لکھا اتر پردیش حکومت کی سوشل میڈیا پالیسی میں انصاف مانگ رہی خواتین کی آواز کس زمرے میں آئے گی؟ 69,000 اساتذہ کی بھرتی ریزرویشن گھوٹالہ میں اٹھنے والے سوالات کس زمرے میں آئیں گے؟

 

پرینکا گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اندرونی اختلافات پر بھی تنقید کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، بی جے پی لیڈروں اور ایم ایل ایز کے ذریعہ بی جے پی حکومت کو بے نقاب کرنا کس زمرے میں آئے گا؟ تم دن کو کہو رات تو رات، ورنہ حوالات کی پالیسی سچ کو دبانے کا ایک اور طریقہ ہے۔ کیا بی جے پی جمہوریت اور آئین کو کچلنے کے علاوہ کچھ نہیں سوچ سکتی؟

آپ کو بتا دیں کہ اتر پردیش کی یوگی حکومت نئی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی لے کر آئی ہے۔ کسی بھی ’قابل اعتراض مواد‘ کو آن لائن پوسٹ کرنے کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی انتظام ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ ’قابل اعتراض مواد‘ اپ لوڈ کرنے کی صورت میں متعلقہ سوشل میڈیا آپریٹرز، بااثر افراد، فرم یا ایجنسی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یوگی حکومت کی اس نئی پالیسی کے تحت ریاستی حکومت کی اسکیموں اور کامیابیوں پر مبنی مواد کے ویڈیوز، ٹویٹس، پوسٹس، ریلز کو دکھانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اگر ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اچھے فالوورز اور ویوز ملتے ہیں تو اس کے ذریعے گھر بیٹھے 2 سے 8 لاکھ روپے کمائے جا سکتے ہیں۔

نئی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کے تحت فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب کو سبسکرائبرز اور فالوورز کی بنیاد پر 4 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جس میں ایکس، فیس بک اور انسٹاگرام رکھنے والے ماہانہ 5 لاکھ، 4 لاکھ، 3 لاکھ اور 2 لاکھ روپے کما سکیں گے۔ جبکہ یوٹیوب پر ویڈیوز، شارٹس، پوڈ کاسٹ کے لیے ادائیگی 8 لاکھ، 7 لاکھ، 6 لاکھ اور 4 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

14 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

26 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago