کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے امیٹھی سے کے ایل شرما کو ٹکٹ دینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہاں سے لوک سبھا انتخابات میں جیت ہوگی۔
پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’ہمارے خاندان کا کشوری لال شرما کے ساتھ دیرینہ رشتہ ہے۔ وہ ہمیشہ امیٹھی اور رائے بریلی کے لوگوں کی خدمت میں پورے دل سے لگے رہتے تھے۔ عوامی خدمت کا جذبہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج یہ خوشی کی بات ہے کہ کانگریس نے کشوری لال کو امیٹھی سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ کشوری لال کی وفاداری اور فرض سے لگن اس الیکشن میں ان کی کامیابی یقینی بنائے گی۔ بہت بہت مبارک ہو۔”
درحقیقت، جمعہ (3 مئی) کو اس شش وپنج کو ختم کرتے ہوئے، کانگریس نے رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے راہل گاندھی کی نامزدگی کا اعلان کیا۔ کشور لال شرما امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…