قومی

UP Lok Sabha Election 2024: راہل گاندھی کے رائے بریلی سے الیکشن لڑنے پر اجے رائے کا پہلا ردعمل، کیایہ دعویٰ

رائے بریلی لوک سبھا سیٹ کے امیدوار کو لے کر کئی دنوں سے جاری شش وپنج ختم ہوگیا ہے۔ کانگریس نے راہل گاندھی کو رائے بریلی سے میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سیٹ پہلے راہل گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی کے پاس تھی۔ کانگریس کی جانب سے اپنے امیدوار کے اعلان کے بعد یوپی کانگریس کے صدر اجے رائے کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

اتر پردیش کانگریس کے سربراہ اجے رائے نے کہا، “یہ ہمارے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا اور ہم چاہتے تھے کہ ہمارے لیڈر راہل گاندھی اتر پردیش سے الیکشن لڑیں۔ وہ (راہل گاندھی) پارٹی کارکنوں اور امیٹھی-رائے بریلی کے گاؤں کو جانتے ہیں۔ رائے بریلی ایک روایتی سیٹ ہے، امیٹھی میں بھی اس کا زبردست اثر پڑے گا۔

دوپہر میں داخل کریں پرچہ نامزدگی ۔

گاندھی خاندان کے وفادار کشوری لال شرما امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ ذرائع کے مطابق راہل گاندھی جمعہ کی صبح 10:30 بجے خصوصی پرواز سے فرسات گنج ہوائی اڈے پہنچیں گے اور 12:15 بجے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ اس کے بعد وہ پونے روانہ ہو جائیں گے۔

رائے بریلی سیٹ سے راہل گاندھی کے انتخاب کے ساتھ امیٹھی میں ایک دلچسپ مقابلہ ٹل گیا ہے۔ مرکزی وزیر اور بی جے پی ایم پی اسمرتی ایرانی دوسری بار اس سیٹ سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ رائے بریلی میں راہل گاندھی کا مقابلہ بی جے پی امیدوار دنیش پرتاپ سنگھ سے ہوگا۔

آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل راہل گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی اس سیٹ پر امیدوار تھیں۔ لیکن اب وہ راجستھان سے راجیہ سبھا کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ اس وجہ سے وہ لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گی۔ ایسے میں اب کانگریس نے راہل گاندھی کو رائے بریلی سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔ کانگریس نے جمعہ کی صبح فہرست جاری کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Jesus De Miguel Dies: فٹ بال میدان میں ٹکر کے بعد جیسوس ڈی میگوئل کا انتقال، یوئیفا نے کیا اظہارِ تعزیت

یورپی فٹ بال کی اعلیٰ ترین تنظیم یوئیفا نے منگل کے روز سی ڈی ٹینیریفے…

5 hours ago

Ujjwala Scheme: دیوالی پر وزیر اعظم مودی نے مفت گیس سلنڈر کا تحفہ دیا: اجولا یوجنا کی مستحق خواتین

اتر پردیش کے مرادآباد میں اجولا یوجنا کی مستحق خواتین نے منگل کے روز مفت…

6 hours ago

police Complaint against AISA President Neha Bora: نیہا بورا کی مشکلات میں اضافہ، پجاریوں پر دیئے بیان کی وجہ سے پولیس میں شکایت

مندر کے پجاریوں پرخواتین کے ساتھ زیادتی سے متعلق مبینہ بیان کی وجہ سے تنازعہ…

6 hours ago