Rahul Gandhi Disqualified from Lok Sabha: ’مودی سرنیم‘ تبصرہ معاملے میں راہل گاندھی کو دو دنوں میں دو جھٹکے لگے ہیں۔ پہلے سورت کی عدالت نے انہیں قصوروار قرار دیتے ہوئے 2 سال کی سزا سنائی۔ اب لوک سبھا سکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کرکے ان کی لوک سبھا رکنیت منسوخ کردی ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے بعد کانگریس پارٹی نے مودی حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ کانگریس نے راہل گاندھی کو لوک سبھا کی رکنیت سے نا اہل ٹھہرائے جانے کے بعد کہا کہ یہ ہندوستانی جمہوریت کے لئے ’کالا دن‘ (یوم سیاہ) ہے اور وہ مودی حکومت کے اس ’منصوبہ بند‘ قدم کے خلاف قانونی اور سیاسی لڑائی لڑے گی۔ دوسری طرف، راہل گاندھی کی بہن اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیراعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے ان سے سخت سوال کئے ہیں۔
پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کے روز سلسلے وار ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم مودی پر تنقید کی اور کہا، ”نریندر مودی جی آپ کے چمچوں نے ایک شہید وزیراعظم کے بیٹے کو غدار وطن، میر جعفر کہا۔ آپ کے ایک وزیراعلیٰ نے سوال اٹھایا کہ راہل گاندھی کا والد کون ہے؟ کشمیری پنڈتوں کے رواج نبھاتے ہوئے ایک بیٹا والد کی موت کے بعد پگڑی پہنتا ہے، اپنی فیملی کی روایت قائم رکھتا ہے…۔“
کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ وزیراعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ”بھرے پارلیمنٹ میں آپ نے پوری فیملی اور کشمیری پنڈت سماج کی توہین کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ نہرو نام کیوں نہیں رکھتے… لیکن آپ کو کسی جج نے دو سال کی سزا نہیں دی۔ آپ کو پارلیمنٹ سے ڈسکوالیفائی (رکنیت منسوخ کرنا) نہیں کیا۔ راہل گاندھی نے ایک سچے محب وطن کی طرح اڈانی کی لوٹ پر سوال اٹھایا۔“
پرینکا گاندھی نے کہا، “نیرو مودی اور میہل چوکسی پر سوال اٹھایا۔ کیا آپ کا دوست گوتم اڈانی ملک کی پارلیمنٹ اور ہندوستان کی عظیم عوام سے بڑا ہوگیا ہے کہ اس کی لوٹ پر سوال اٹھا تو آپ بوکھلا گئے؟ آپ میری فیملی کو خاندان وادی کہتے ہیں، جان لیجئے، اس فیملی نے ہندوستان کو جمہوریت کو اپنے خون سے سینچا۔“
انہوں نے وزیراعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ”جسے آپ ختم کرنے میں لگے ہیں، اس فیملی نے ہندوستان کی عوام کی آواز بلند کی اور نسلوں سے سچائی کی لڑائی لڑی۔ ہماری رگوں میں جو خون دوڑتا ہے، اس کی ایک خاصیت ہے… آپ جیسے بزدل، اقتدار پرست تانا شاہ کے سامنے کبھی نہیں جھکا اور کبھی نہیں جھکے گا۔ آپ کچھ بھی کرلیجئے۔“
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…