قومی

Lok Sabha Elections 2024: ‘سب نے دیکھا کہ ہماچل میں کیا ہوا’، پیسے کی سیاست پر پرینکا گاندھی کا بی جے پی پر حملہ؛ جانئے مزیدکیا کہا

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ پرینکا گاندھی نے بدھ (29 مئی) کو کہا کہ کورونا کے بعد کام اور سیاحت متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کورونا ختم ہوا تو عوام پر جی ایس ٹی لگا دیا گیا اور آہستہ آہستہ ملک کی تمام دولت ان کے بڑے ارب پتی دوستوں کو دے دی گئی۔

پرینکا گاندھی کہا کہ پورے ملک میں تبدیلی کا ماحول ہے، لوگ بی جے پی کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور پیسے کی طاقت سے ہماچل میں حکومت گرانے کی کوشش ان کے لیے نقصان دہ ہوگی۔ عوام کو یہ بات پسند نہیں۔

پرینکا گاندھی نے ہماچل کی سیاست پر کیا کہا؟

پرینکا نے کہا کہ ہماچل پردیش کی سیاست ایسی رہی ہے کہ یہاں کا وزیر اعلیٰ پرمار ہو یا ویربھدر سنگھ یا سکھو، وہ لوگوں کے درمیان رہتے ہیں۔ یہ ہے یہاں کی تہذیب۔ بی جے پی نے یہاں اتنا بڑا حملہ کیا، چوروں کی طرح پیسے کی طاقت کا استعمال کیا اور ایم ایل اے کو ہیلی کاپٹر سے ادھر ادھر لے گئے، لیکن اس کے بعد بھی حکومت نہیں گری۔ ہمارے لوگ مضبوط رہے۔ عوام سب کچھ دیکھ رہی تھی۔ ایک طرف آپ خود کو ایماندار کہتے ہیں اور دوسری طرف جمہوریت کو کچل رہے ہیں۔

پرینکا گاندھی نے مودی حکومت کو نشانہ بنایا

انہوں نے مزید کہا، “ارب پتی دوستوں کو ہوائی اڈے، بندرگاہیں، ریلوے وغیرہ دینے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ آج ہماچل میں تمام کولڈ اسٹورز صرف ایک صنعتکار اڈانی کے ہیں۔ آج اڈانی فیصلہ کرے گا کہ آپ کے سیب کی قیمت کیا ہے۔ تمام زرعی اشیا مہنگی ہو گئی ہیں، ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ آپ امریکی سیب پر ٹیکس کم کر کے بڑھا رہے ہیں اور ہمارے کسانوں کے سیب پر ٹیکس لگا رہے ہیں۔ کسانوں کے لیے ایسے قوانین لائے جا رہے تھے تاکہ بڑے ارب پتی اس سے فائدہ اٹھا سکیں؟ اس ریاست کے کتنے ہی بیٹے ملک کے لیے شہید ہوئے اور آج مودی حکومت اگنیور جیسی اسکیم پر عمل پیرا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Maharashtra News: مہاراشٹرا میں 29 ستمبر کو 11200 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے وزیر اعظم

وزیر اعظم بڈکن انڈسٹریل علاقے کو قوم کے نام وقف کریں گے، جو کہ حکومت…

3 hours ago

Shahi Eidgah Case: پولیس، ایم سی ڈی، ڈی ڈی اے عیدگاہ کمیٹی اور عوام کی میٹنگ، جانئے شاہی عیدگاہ کیس میں کیا ہوا فیصلہ

مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے کہا کہ وہ رانی لکشمی بائی کی مورتی کی مخالفت…

3 hours ago

Waqf Amendment Bill 2024: ایڈوکیٹ شاہدعلی کا مسلم راشٹریہ منچ پر بڑا حملہ، MRM کو بتایا منافق

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل شاہد علی ایڈوکیٹ نے مسلم راشٹریہ منچ اور آرایس ایس…

3 hours ago

World Peace Summits :ایچ ڈبلیو پی ایل نے نئی دہلی میں عالمی امن سمٹ کی 10ویں سالگرہ منائی

امن سربراہی اجلاس کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اس تقریب میں ہندوستان کی تمام…

4 hours ago