نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ایز مائی ٹرپ کے شریک بانی رکانت پٹّی کے ان خیالات کی بھرپور تعریف کی ہے جن میں انہوں نے کہا تھا کہ ڈیجیٹل انڈیا نے ملک کے اسٹارٹ اپ کلچر کو ایک نئی پہچان اور غیر معمولی رفتار دی ہے۔ وزیر اعظم نے ان کی بات کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو ’’وکست بھارت‘‘ بنانے کے سفر میں اسٹارٹ اپس کلیدی کردار ادا کریں گے۔
مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”رکانت پٹّی نے بالکل درست کہا! اسٹارٹ اپس یقینی طور پر ’وکست بھارت‘ کی تعمیر میں اہم کردار نبھائیں گے۔ ہماری حکومت کا فوکس اس ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے اور نوجوانوں کو وہ پلیٹ فارم فراہم کرنے پر ہے، جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو پوری آب و تاب سے پیش کر سکیں“۔ رکانت پٹّی نے ملک کے بدلتے ہوئے ٹیکنالوجیکل منظرنامے اور اسٹارٹ اپ کے فروغ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں ہندوستان میں صرف 450 اسٹارٹ اپس رجسٹرڈ تھے، لیکن آج یہ تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2015 سے شروع ہونے والی ڈیجیٹل انڈیا مہم نے انٹرنیٹ رسائی کو غیر معمولی حد تک بڑھایا ہے۔
پٹّی کے مطابق، ”بھارت نیٹ اسکیم کے تحت حکومت نے 2,50,000 دیہات کو انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی فراہم کی ہے، جس سے نہ صرف شہری علاقوں بلکہ دیہی خطوں میں بھی ڈیجیٹل انقلاب برپا ہوا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ٹیکنالوجی ہی ہندوستان کا مستقبل ہے۔ وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے بھی کہا ہے کہ ملک کی ڈیجیٹل اکانومی 2.8 گنا تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس رفتار کے ساتھ میں پُرامید ہوں کہ ہندوستان 2047 سے پہلے ہی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا“۔ حکومت اور اسٹارٹ اپس کے درمیان یہ باہمی تعاون ملک میں تکنیکی اختراعات اور معاشی ترقی کی نئی راہیں کھول رہا ہے۔ ایز مائی ٹرپ کی سوچ بھی حکومت کے اس ویژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے جو جڑوں سے لے کر عالمی سطح تک ایک مضبوط اور بااثر اسٹارٹ اپ نیٹ ورک تیار کرنے پر کام کر رہی ہے۔
حالیہ دنوں میں ایز مائی ٹرپ ان چند یونیکورن کمپنیوں میں شامل رہا ہے جنہوں نے حکومتی اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) کے ساتھ اشتراک کیا۔ کمپنی نے ڈی پی آئی آئی ٹی، اون ڈی سی اور اسٹارٹ اپ انڈیا کی جانب سے منعقدہ ‘‘اون ڈی سی اسٹارٹ اپ مہوتسو’’ میں لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) پر دستخط کرکے اس پلیٹ فارم کا حصہ بننے کی جانب قدم بڑھایا۔ یہ پیش رفت واضح کرتی ہے کہ ہندوستان کا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم نہ صرف مضبوط ہو رہا ہے بلکہ عالمی معیار کی جدت اور ترقی کی جانب پیش قدمی بھی جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…
رشی سونک نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی…