وزیر اعظم نریندر مودی اس ماہ کے آخر میں بہار کا دورہ کرنے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کا دو روزہ دورہ بہار ممکن ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ جیسوال نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا دو روزہ مجوزہ دورہ بہار ہونے والا ہے۔ واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد اور آپریشن سندور سے پہلے بھی وزیر اعظم نے بہار کا دورہ کیا تھا۔ تاہم آپریشن سندور کے بعد یہ ان کا پہلا دورۂ بہار ہے۔
وزیر اعظم مودی کے دورۂ بہار کی تاریخ کا ہوا اعلان
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ جیسوال نے کہا کہ ’’وزیر اعظم مودی 29 مئی کو بہار آئیں گے۔ انھوں نے اسی شام بہار آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 29 مئی کو وہ رات بھر پٹنہ میں قیام کریں گے اور 30 مئی کو وکرم گنج میں پروگرام کے بعد واپس لوٹیں گے۔‘‘ دلیپ جیسوال نے اس امکان کا بھی اظہار کیا کہ وزیر اعظم 29 مئی کی شام کو پٹنہ ہوائی اڈے کی توسیعی عمارت کا افتتاح کریں گے۔
پاک وزیر اعظم کے بیان پر بی جے پی کا جوابی حملہ
دریں اثنا پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے نور خان ایئربیس پر ہندوستان کے حملے کو قبول کرنے پر بی جے پی کے صدر دلیپ جیسوال نے کہا کہ ’’ہندوستانی فوج کی جانب سے پاکستان کے اندر کی گئی کارروائی کی تمام تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔ پاکستان کے اندر آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے جس طرح بہادری کا مظاہرہ کیا ہے اس کا اعتراف پوری دنیا کر رہی ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ آپریشن سندور کے بعد پاکستانی کے حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی فوج نے اہم پاکستانی فوجی تنصیبات پر حملے کیے تھے، جن میں نور خان ایئربیس بھی شامل تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…
ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…
مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…
ڈاکٹر سید فاروق، صدر ہمالیہ ڈرگس نے مسابقۂ قرآن کریم کے کامیاب انعقاد پر مسرت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…
نئی دہلی میں نیتی آیوگ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ…