مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کو گجرات کا اپنا دو روزہ دورہ شروع کریں گے اور گاندھی نگر، احمد آباد اور مہسانہ میں وسیع پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیر داخلہ کا یہ دورہ علاقائی ترقی، صحت کی خدمات اور تعاون پر مبنی ترقی پر مرکزی حکومت کے مسلسل زور کی نشان دہی کرتا ہے۔
ہفتے کے دن رکھیں گے کئی منصوبوں کا سنگِ بنیاد
ہفتہ کو وزیر داخلہ امت شاہ شام 4:30 بجے واول میں ایک نئے تعمیر شدہ پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) کا افتتاح کریں گے، اس کے بعد پیٹھا پور میں ایک اور پی ایچ سی کا افتتاح کریں گے۔ یہ سہولیات صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنائیں گی اور خطے میں طبی رسائی کو وسعت دیں گی۔ اس کے علاوہ امت شاہ گاندھی نگر میں سیکٹر-21 اور سیکٹر-22 کو جوڑنے والے ایک برج کا بھی افتتاح کریں گے۔
اس دوران وہ تزئین و آرائش شدہ کولواڈا تالاب کا بھی افتتاح کریں گے، جو گاندھی نگر میونسپل کارپوریشن کے ذریعے شروع کیا گیا ایک منصوبہ ہے۔ مزید برآں گاندھی نگر میونسپل کارپوریشن اور محکمہ ڈاک کی طرف سے شہری بنیادی ڈھانچے کو آگے بڑھاتے ہوئے کئی اور ترقیاتی اقدامات کا بھی سنگ بنیاد امت شاہ کے ہاتھوں رکھا جائے گا۔
اتوار کے روز بھی گجرات کو دیں گے کئی ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ
وہیں اتوار کو شاہ احمد آباد کے سائنس سٹی میں گجرات اسٹیٹ کوآپریٹو یونین کے زیر اہتمام ایک اہم تقریب میں شرکت کریں گے۔ بعد ازاں مہسانہ کے گوزریا علاقے میں وہ ایک نو تعمیر شدہ نرسنگ کالج کی عمارت کا افتتاح کرنے والے ہیں، جس سے طبی شعبے میں تعلیمی مواقع میں اضافہ ہوگا۔ شاہ سدرہ میں ایک ریڈی ٹو کک فروزن پوٹو پروسیسنگ یونٹ کا بھی افتتاح کریں گے، جس سے زرعی صنعتی ترقی اور مقامی روزگار میں مدد ملے گی۔
اس کے علاوہ اے ایم سی حکام کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ 18 مئی کو 385.24 کروڑ روپے کے 32 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے والے ہیں اور 18 مئی کو 1,199.32 کروڑ روپے کے 60 مزید منصوبوں کی بنیاد رکھیں گے۔ ان کا مقصد گجرات میں بنیادی ڈھانچے، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور صنعتی صلاحیت کو فروغ دے کر حکومت کے جامع اور پائیدار ترقی کے وسیع تر وژن کے مطابق علاقائی ترقی کو متحرک کرنا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
این ویڈیا کے سابق سربراہ نے بورڈ کی آزادانہ تحقیقات میں تعاون کا یقین دلایا،…
وزیراعظم مودی نے اہم معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں مضبوط سپلائی چین قائم…
کواڈ کا قیام 2007 میں عمل میں آیا تھا، جبکہ 2017 میں اس کے درمیان…
منیلا میں کواڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس شہر کے ساتھ…
سرمایہ کاروں کو ہر ہفتے 6 سے 11 فیصد منافع دینے کا لالچ دے کر…
چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے راہل گاندھی اور دیگر درخواست گزاروں…