قومی

Political battle over ‘Operation Sindoor’: ’آپریشن سندور‘ پر سیاسی جنگ تیز، اپوزیشن کا مرکزی حکومت پر شدید حملہ

نئی دہلی: ’آپریشن سندور‘ کی کامیابی کو ظاہر کرنے کے لیے اراکین پارلیمنٹ کے وفد کو بین الاقوامی فورمز پر بھیجے جانے پر ملک میں سیاسی ہنگامہ شدت اختیار کر گئی ہے۔ مدھیہ پردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر امنگ سنگھار نے مرکزی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر زبانی حملہ کیا۔

امنگ سنگھار نے آئی اے این ایس کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ سب سے پہلے ان سیاحوں کے اہل خانہ سے پوچھا جانا چاہیے جن کے پیارے دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔ کیا بی جے پی ان کے سندور کی حفاظت کر سکی؟ اگر فوج کو کھلی چھوٹ دی جاتی تو ہر خاندان کے سندور کی حفاظت ہو سکتی تھی۔ لیکن، مرکزی حکومت نے فوج کو وہ آزادی نہیں دی۔ پہلے اہل خانہ کی آواز سنئے، نہ کہ  ملک اور بیرون ملک اس آپریشن کا بکھان کیجئے۔

کانگریس کی طرف سے وفد میں ششی تھرور کا نام نہ بھیجے جانے کے بارے میں اٹھائے گئے سوال پر سنگھار نے کہا کہ یہ کانگریس پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ ہائی کمان نے اس معاملے پر فیصلہ کیا ہے۔

امنگ سنگھار کے علاوہ کانگریس لیڈر ادت راج نے بھی حکومت پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وفد میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے نام کیوں شامل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی اور امت شاہ بھی ایم پی ہیں، لیکن ان کے نام وفد میں کیوں شامل نہیں ہیں؟ پاکستان کو پانی کی سپلائی روکنے سے متعلق محبوبہ مفتی کے بیان پر ادت راج نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی موقف ہے اور کانگریس کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ہمارا موقف واضح ہے۔

بھارتی میزائل نے نور خان ایئربیس کو نشانہ بنایا، پاکستانی وزیراعظم کے اس بیان پر ادت راج نے کہا کہ مجھے اپنی فوج پر پورا بھروسہ ہے۔ جب ہماری فوج کہہ رہی ہے کہ ہم نے 11 ایئربیس تباہ کیے تو ہمیں ان پر اعتماد کرنا چاہیے۔ اور 8 مئی کو، ہم نے 300 اور 9 مئی کو ہم نے 150-200 ڈرون مار گرائے۔ پاکستان جیسے چھوٹے ملک کو بے اثر کرنا ہماری فوج کی صلاحیت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس نے کبھی بھی فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا۔ فوج کا احترام کیا گیا ہے۔ لیکن بی جے پی فوج کو مودی کے قدموں میں جھکانے پر تلی ہوئی ہے۔ کرنل صوفیہ کے بارے میں جو زبان بولی جا رہی ہے وہ فوج کی توہین ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

3 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

4 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

4 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

4 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

5 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

5 hours ago