قومی

PM Modi Thanks Trump for Reducing Tariffs: ٹیرف میں کمی پر پی ایم مودی نے امریکی صدر کا ادا کیا شکریہ، کہا- عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے نہایت اہم ہے ٹرمپ کی قیادت

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھارت پر عائد ٹیرف کو 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کر دیا ہے۔ اس بات کی جانکاری صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آج اپنے عزیز دوست صدر ٹرمپ سے بات کر کے بہت خوشی ہوئی۔ یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ اب ’میڈ اِن انڈیا‘ مصنوعات پر ٹیرف کم ہو کر 18 فیصد رہ جائے گا۔ اس شاندار اعلان پر بھارت کی 140 کروڑ آبادی کی جانب سے صدر ٹرمپ کا تہہ دل سے شکریہ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جب دنیا کی دو بڑی معیشتیں اور سب سے بڑی جمہوریتیں مل کر کام کرتی ہیں تو اس سے عوام کو فائدہ پہنچتا ہے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے وسیع مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے صدر ٹرمپ کی قیادت نہایت اہم ہے۔ بھارت امن کے لیے ان کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ میں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور ہماری شراکت داری کو بے مثال بلندیوں تک لے جانے کے لیے پُرعزم ہوں۔

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی۔ اس بات چیت کے دوران دونوں لیڈران کے درمیان کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال ہوا، جن میں تجارت سمیت دیگر موضوعات شامل تھے۔ اس کی جانکاری بھارت میں امریکی سفیر سرجیو گور نے دی۔

اس دوران صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر وزیر اعظم مودی سے ہونے والی گفتگو کے حوالے سے ایک تفصیلی بیان جاری کیا۔ ٹرمپ نے لکھا، ’’آج صبح بھارت کے وزیر اعظم مودی سے بات کرنا میرے لیے باعثِ اعزاز تھا۔ وہ میرے بہترین دوستوں میں سے ایک ہیں اور اپنے ملک کے ایک طاقتور اور معزز لیڈر ہیں۔”

ٹرمپ کے مطابق، دونوں لیڈران کے درمیان تجارت اور روس-یوکرین جنگ کے خاتمے جیسے کئی اہم مسائل پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم مودی نے روس سے تیل کی خریداری بند کرنے اور امریکہ اور ممکنہ طور پر وینزویلا سے زیادہ تیل خریدنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اس اقدام سے یوکرین میں جاری جنگ کو ختم کرنے میں مدد ملے گی، جہاں ہر ہفتے ہزاروں افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق

صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم مودی کی درخواست اور باہمی دوستی کے تحت بھارت اور امریکہ کے درمیان ایک تجارتی معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکہ بھارت پر عائد باہمی ٹیرف کو 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کر دے گا، جبکہ بھارت امریکہ کے خلاف اپنے ٹیرف اور غیر ٹیرف رکاوٹوں کو صفر کی سطح تک لانے کی سمت میں پیش رفت کرے گا۔

امریکہ سے بڑے پیمانے پر خریداری کا کیا گیا وعدہ

ٹرمپ کے مطابق، وزیر اعظم مودی نے ’بائے امریکن‘ پالیسی کے تحت امریکہ سے بڑے پیمانے پر خریداری کا بھی وعدہ کیا ہے، جس میں 500 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی امریکی توانائی، ٹیکنالوجی، زراعت، کوئلہ اور دیگر مصنوعات شامل ہوں گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت-امریکہ تعلقات آئندہ وقت میں مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں لیڈر ایسے ہیں “جو باتوں کے بجائے عمل پر یقین رکھتے ہیں۔”

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

اے ایم یو اسٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے مطالبے کی حمایت، سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے طلباء کے دھرنے اور بھوک ہڑتال کو حق بجانب قرار دیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…

1 hour ago

Slap Case Delhi: ’یہ دیش تمہارے پِتا جی کا نہیں…‘ پرویش ورما پر برسے اروند کیجریوال، گرفتاری کا کیا مطالبہ

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…

2 hours ago

Iran IRGC Warns US: ایران کے آئی آر جی سی کا امریکی صدر ٹرمپ کو انتباہ، جنگ ہوئی تو تباہی بحر ہند تک پھیلے گی

ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…

3 hours ago