قومی

Prime Minister condoles loss of lives: وزیر اعظم نے سڑک حادثے میں جان بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ سے ایکس گریشیا امداد کا اعلان کیا

وزیر اعظم  نریندر مودی نے رائے پور، چھتیس گڑھ میں سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ہے۔

پی ایم نریندر مودی نے وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے جاں بحق افراد کے قریبی لواحقین کے لئے فی کس 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی ایکس گریشیا امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا: رائے پور، چھتیس گڑھ میں سڑک حادثے میں جانوں کے زیاں سے دلی صدمہ ہوا۔ جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے اُن سے تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔ وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ سے ہر جاں بحق شخص کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم

واضح رہے کہ چھتیس گڑھ کے دارالحکومت میں ایک درد ناک حادثہ پیش آیا تھا۔ حادثے میں 13 افراد کی موت ہو گئی، جب کہ متعدد افراد شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ خوف ناک سڑک حادثے کے بعد شاہراہ پر طویل جام ہوگیا۔ انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لیے رائے پور لے جایا گیا۔  گاؤں چٹاؤد تھانہ اسمبلی کے  کچھ افراد تھانہ کھروڑا کے بنارسی میں چوتھیا چھٹھی پروگرام میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ پروگرام کے وہ لوگ  واپس لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران رائے پور- بلودابازار روڈ پر ساراگاؤں کے قریب ٹریلر گاڑی سے تصادم ہوا جس میں 13 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

2 hours ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

2 hours ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

3 hours ago