اسپورٹس

Virat Kohli Retirement News: وراٹ کوہلی کو زبردستی ریٹائرمنٹ لینے پرکیا گیا مجبور؟ کوچ نے سنسنی خیز بیان آیا سامنے

وراٹ کوہلی نے صرف 36 سال کی عمرمیں ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔ انہیں کرکٹ کی دنیا میں سب سے فٹ کھلاڑیوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ ایسے میں ان کا ٹسٹ کرکٹ سے اچانک دور ہوجانا حیران کرنے والی بات ہے۔ وراٹ کوہلی نے یہ فیصلہ تب لیا ہے، جب ٹیم انڈیا کو اگلے ماہ انگلینڈ کے دورے پر جانا ہے، جس کے سبب فینس کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی ہے۔ ان سب کے درمیان دہلی رنجی ٹیم کے چیف کوچ سرن دیپ سنگھ نے حیران کرنے والا انکشاف کیا ہے۔ ان کے مطابق، وراٹ کوہلی ریٹائرمنٹ لینے کے بارے میں نہیں سوچ رہے تھے، بلکہ ان کا دھیان تو انگلینڈ سیریز پرتھا۔

وراٹ کوہلی کے ریٹائرمنٹ پربڑا انکشاف

دہلی رنجی ٹیم کے چیف کوچ سرن دیپ سنگھ نے اپنے ایک بیان سے دنیائے کرکٹ کو حیران کردیا ہے۔ دراصل، وراٹ کوہلی اس سال کی شروعات میں رنجی میچ کھیلنے کے لئے دہلی آئے تھے۔ تب انہوں نے سرن دیپ سنگھ کے ساتھ کافی وقت گزارا تھا۔ سرن دیپ سنگھ نے اسٹار اسپورٹس سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا، ’’میں نے کچھ ہفتے پہلے وراٹ کوہلی سے بات کی تھی اور پوچھا تھا کہ کیا وہ انگلینڈ سیریزکی تیاری کے لئے کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے۔ تو وراٹ کوہلی نے کہا تھا کہ میں انگلینڈ میں انڈیا اے کے لئے 2 میچ کھیلوں گا۔‘‘ سرن دیپ سنگھ کے مطابق، وراٹ کوہلی کو ٹسٹ فارمیٹ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ظاہرکیا۔ بلکہ وہ توانگلینڈ سیریزکی تیاری میں لگے ہوئے تھے۔

سرن دیپ سنگھ نے مزید بتایا، ’’وراٹ کوہلی نے مجھ سے کہا تھا کہ میں انگلینڈ سیریز میں 5-4 سنچری لگانا چاہتا ہوں، جیسا میں نے 2018 میں کیا تھا، جب وہ رنجی میچ کھیلنے آئے تھے۔‘‘ سرن دیپ سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا دورے پر ایک ہی سنچری لگائی تھی، جس سے وہ کافی مایوس تھے۔ رنجی ٹرافی کے دوران وہ صرف انگلینڈ سیریز کی ہی بات کررہے تھے۔ ایسے میں سرن دیپ سنگھ کے اس بیان کے بعد کئی بڑے سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔ فینس کا کہنا ہے کہ وراٹ کوہلی کو زبردستی ٹسٹ سے ریٹائرمنٹ دلوایا گیا ہے۔

وراٹ کوہلی نے بھی دیا تھا یہ بیان

وراٹ کوہلی نے حال ہی میں آئی پی ایل 2025 کے دوران آرسی بی کے ایک ویڈیومیں اپنے ریٹائرمنٹ پر بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا، ’گھبراؤ مت۔ میں کوئی اعلان نہیں کر رہا ہوں۔ ابھی تک سب کچھ ٹھیک ہے۔ مجھے ابھی بھی کھیل کھیلنا پسند ہے۔‘ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اب ان کی کوئی حصولیابی حاصل کرنے کی خواہش نہیں ہے، بلکہ وہ صرف لطف کے لئے کرکٹ کھیلتے ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Russia support India in UN: بہت ہو چکے مغربی ممالک، روس نے اقوام متحدہ میں بھارت کی ویٹو پاور کی کردی حمایت

روس کے علاوہ کئی دیگر ممالک نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

42 minutes ago

Ganga Expressway Fully Operational: گنگا ایکسپریس وے مکمل طور پر فعال، اناؤ میں ایک ریمپ کے علاوہ کہیں پانی جمع نہیں

موجودہ بارش معمول کی بارش نہیں ہے۔ شدید بارش کے باعث کئی مقامات پر عام…

2 hours ago

Flood situation continues to be grim in Odisha: اڈیشہ میں شدید بارش کے بعد سیلاب کا خطرہ، 70 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

اس دوران محصولات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر سریش پجاری نے بتایا کہ آبی ذخیرے…

2 hours ago

Rape of Female Student: پنجاب میں LPU میں طالبہ کے مبینہ ریپ پر طلبہ میں شدید غم و غصہ، رات بھر یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ

بتایا جا رہا ہے کہ طالبات کے ہاسٹل کے قریب سے طلبہ کا احتجاج شروع…

3 hours ago

Asian Games 2026: ’فتح ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے!‘ اسکواش میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر امت شاہ نے جوشنا اور ویلون کو دی مبارکباد

ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مکسڈ ڈبلز مقابلے میں جوشنا چناپا اور ویلون سینتھل کمار…

12 hours ago