قومی

Bharat Ratna Award: صدرجمہوریہ دروپدی مرمونے بعد ازمرگ چودھری چرن سنگھ، کرپوری ٹھاکر، نرسمہا راؤ، ایم ایس سوامی ناتھن کو بھارت رتن سے نوازا

Bharat Ratna Award: صدر دروپدی مرمو نے ہفتہ (30 مارچ) کو ملک کی پانچ شخصیات کو اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا۔ ان میں سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ اورپی وی نرسمہا راؤ، زرعی سائنسدان ڈاکٹرایم ایس سوامی ناتھن، بہارکے سابق وزیراعلیٰ کرپوری ٹھاکرشامل ہیں۔

بی جے پی کے سینئرلیڈرلال کرشن اڈوانی کو بھی بھارت رتن سے نوازا جانا تھا، لیکن آج وہ راشٹرپتی بھون میں نہیں آسکے، لیکن 31 مارچ کو صدرجمہوریہ ان کے گھرجائیں گی اورانہیں بھارت رتن ایوارڈ سے سرفراز کریں گی۔ اڈوانی کو چھوڑکرتمام 4 شخصیات کو بعد ازمرگ بھارت رتن دیا گیا۔ ان کے اہل خانہ نے صدرمملکت سے اعزازا لیا۔

ان لوگوں نے لیا بھارت رتن

سابق وزیراعظم نرسمہا راؤ کا بھارت رتن ایوارڈ ان کے بیٹے پی وی پربھاکرراؤ نے وصول کیا۔ اسی طرح ایم ایس سوامی ناتھن کا بھارت رتن ایوارڈ ان کی بیٹی ڈاکٹرنتیا راؤنے حاصل کیا ہے۔ کرپوری ٹھاکر کا بھارت رتن ایوارڈ ان کے بیٹے رام ناتھ ٹھاکرکوملا ہے۔ جبکہ چودھری چرن سنگھ کا بھارت رتن ایوارڈ ان کے پوتے جینت چودھری کے ہاتھ میں دیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے اس سال 5 شخصیات کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ مدن موہن مالویہ، اٹل بہاری واجپئی، پرنب مکھرجی، بھوپین ہزاریکا اورنانا جی دیشمکھ کو2014 میں اقتدارسنبھالنے کے بعد مودی کے دورمیں یہ اعزاز ملا ہے۔ 2024 کی 5 مشہورشخصیات سمیت اب تک یہ اعزازحاصل کرنے والوں کی تعداد 53 ہوجائے گی۔

قابل ذکرہے کہ صدرجمہوریہ دروپدی مرمونے کرپوری ٹھاکرکوان کی 100 ویں یوم پیدائش سے ایک دن قبل 23 جنوری کوبھارت رتن دینے کا اعلان کیا تھا۔ کرپوری ٹھاکردوباربہارکے وزیر اعلیٰ اورایک بارنائب وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔ وہ پسماندہ طبقات کے مفادات کی وکالت کے لئے جانے جاتے ہیں۔ اسی طرح، 9 فروری کو وزیراعظم مودی نے ڈاکٹرایم ایس سوامی ناتھن، پی وی نرسمہا راؤاورچودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن (بعد ازمرگ) دینے کا اعلان کیا تھا۔ سوامی ناتھن ایک زرعی سائنسدان تھے۔ انہیں ہندوستان میں’سبزانقلاب’ کا بانی کہا جاتا ہے۔ نرسمہا راؤ ملک کے 9ویں وزیراعظم تھے۔ چودھری چرن سنگھ ہندوستان کے پانچویں وزیراعظم تھے۔ وہ اتر پردیش کے 5ویں وزیراعلیٰ بھی تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی کسانوں کے حقوق اوربہبود کے لئے وقف کر دی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago