قومی

PM Modi Gifts Russian Edition of Bhagavad Gita To Putin: وزیر اعظم مودی نے ولادیمیر پوتن کو بھگوت گیتا کا روسی ایڈیشن تحفے میں دیا، پروٹوکول سے ہٹ کر پرجوش انداز میں کیا استقبال

وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کے پالم ایئرپورٹ پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کا استقبال کرتے ہوئے انہیں بھگوت گیتا کے روسی ترجمے کا خصوصی نسخہ تحفے میں پیش کیا۔ پی ایم مودی نے اس ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ولادیمیر پوتن کو گیتا کا روسی ایڈیشن پیش کیا۔ گیتا کی تعلیمات دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں۔” ولادیمیر پوتن دو روزہ دورے پر بھارت میں موجود ہیں، جہاں 23 ویں بھارت—روس سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران 10 سے زائد سرکاری معاہدے اور 15 سے زیادہ تجارتی مفاہمت ناموں پر دستخط متوقع ہیں۔

پروٹوکول سے بالاتر استقبال

ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم مودی خود ایئرپورٹ پہنچے اور صدر ولادیمیر پوتن کا پرجوش انداز میں استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گرمجوشی، ہنسی مذاق اور مسلسل گفتگو کے مناظر دیکھنے کو ملے۔ دونوں نے ساتھ بیٹھ کر گاڑی میں سفر کیا اور وزیر اعظم
کی رہائش گاہ پر ہونے والے نجی عشایئے میں شرکت کی۔

پی ایم مودی نے ایئرپورٹ اور کار رائیڈ کے دوران کی تصاویر بھی شیئر کیں اور لکھا: “دوست صدر ولادیمیر پوتن کا بھارت میں استقبال کرتے ہوئے خوشی ہوئی۔ آج شام اور کل ہونے والی ملاقاتوں کے لیے بے حد پر امید ہوں۔ بھارت-روس دوستی آزمائشوں پر پوری اتری ہے اور ہمارے عوام کے لیے فائدہ مند رہی ہے۔”

ولادیمیر پوتن کا آج کا شیڈول

جمعہ کی صبح ولادیمیر پوتن اپنی مصروفیات کا آغاز راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کر کے کریں گے۔ بعد ازاں وہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات اور بزنس فورم میں شرکت کریں گے، جہاں کئی اہم معاہدے متوقع ہیں۔

یہ دورہ نہ صرف بھارت-روس تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ بدلتی عالمی سیاست میں دونوں ممالک کی شراکت داری کو نئی جہت بھی دے گا۔

یہ دورہ کیوں تاریخی ہے؟

ولادیمیر پوتن کا یہ دورہ 2021 کے بعد پہلی بھارت یاترا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت-روس اسٹریٹجک شراکت داری کے 25 سال اور 23واں سالانہ سربراہی اجلاس بھی اسی موقع پر ہو رہا ہے، جو اسے مزید اہمیت دیتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

38 minutes ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

2 hours ago