قومی

Preparations to remove Justice Yashwant Verma: نقدی تنازعہ معاملے میں جسٹس یشونت ورما کو ہٹانے کی تیاری، 100 سے زائد اراکین پارلیمنٹ نے تحریک پر دستخط کیے

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس یشونت ورما کو مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں برطرف کرنے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ مرکزی پارلیامانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اتوار کے روز تصدیق کی کہ 100 سے زائد اراکین پارلیمنٹ نے اس سلسلے میں پارلیمانی تحریک پر دستخط کر دیے ہیں۔ رجیجو نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ عدلیہ میں بدعنوانی کا مطلب ہے انصاف پر عوام کا اعتماد متزلزل ہونا، اور ہم اس پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

کیا ہےجسٹس ورما کا معاملہ؟

رواں سال مارچ میں جسٹس ورما کے گھر میں آگ لگنے کے بعد بڑی مقدار میں نقدی برآمد ہوئی تھی۔ معاملہ اعلیٰ عدلیہ تک پہنچا اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے تین ججوں پر مشتمل ایک تحقیقی کمیٹی تشکیل دی، جس نے جسٹس ورما کو قصوروار قرار دیا۔ چیف جسٹس نے بعد ازاں رپورٹ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کو بھیجی اور جسٹس ورما کے استعفیٰ سے انکار کے بعد ان کو ہٹانے کی سفارش کی۔

تحریک کیسے پیش ہوگی؟

لوک سبھا میں کم از کم 100 اراکین اور راجیہ سبھا میں 50 اراکین کی حمایت درکار ہوتی ہے۔ رجیجو کے مطابق یہ شرط پوری ہو چکی ہے، اور اب تحریک کو بزنس ایڈوائزری کمیٹی (BAC) کی منظوری کا انتظار ہے تاکہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں پیش کیا جا سکے، جو 21 جولائی سے شروع ہو رہا ہے۔

حکومت اور اپوزیشن متحد

رجیجو نے دعویٰ کیا کہ عدلیہ میں شفافیت کے معاملے پر حکومت کو نہ صرف اپوزیشن کی حمایت حاصل ہے بلکہ مختلف سیاسی جماعتیں بھی اس اقدام میں شریک ہو رہی ہیں۔

عدلیہ میں اعتماد کا بحران؟

کرن رجیجو پہلے بھی عدلیہ میں بدعنوانی کو ایک حساس اور سنگین مسئلہ قرار دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عدلیہ وہ مقام ہے جہاں لوگ انصاف کی امید رکھتے ہیں۔ اگر وہی بدعنوان ہو جائے تو پورا نظام متزلزل ہو سکتا ہے۔

عدالتی تاریخ میں ایک اہم مثال ہوگا یہ مواخذہ

اگر مواخذے کی تحریک منظور ہوجاتی ہے تو یہ ملک کی عدالتی تاریخ میں ایک اہم مثال ہوگی۔ اس سے یہ پیغام جائے گا کہ کوئی بھی قانون سے بالا نہیں، چاہے وہ اعلیٰ ترین عدالتی عہدے پر ہی کیوں نہ فائز ہو۔ جسٹس یشونت ورما کے خلاف کارروائی سے جمہوریت کے ایک اہم ستون — عدلیہ — میں شفافیت اور احتساب کے مطالبے کو تقویت ملے گی۔ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس اس معاملے پر فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Ram Mandir Donation Theft Case: رام مندر چڑھاوا چوری معاملہ، CCTV میں 105 واقعات ریکارڈ، SIT دو دن میں داخل کرے گی پہلی چارج شیٹ

ایودھیا رام مندر میں چڑھاوا کی مبینہ چوری کی تحقیقات میں بڑا انکشاف، سالیسٹر جنرل…

46 minutes ago

Indore Pandharinath Road Collapse: یہ اندور ہے! ’صاف ستھرے شہر‘ میں اچانک دھنس گئی سڑک، بن گیا8 سے 9 فٹ گہرا گڑھا

پنڈھری ناتھ علاقے میں بدریناتھ مندر اور تھانے کے سامنے پیش آیا واقعہ، کوئی جانی…

1 hour ago

IPL 2027: آئی پی ایل 2027 سے قبل 5 بار کی چیمپئن ٹیم کا بڑا فیصلہ، ظہیر خان بنے چنئی سپر کنگز کے نئے ہیڈ کوچ

چنئی سپر کنگز کی جانب سے جاری بیان میں ظہیر خان نے کہا، ’’آئی پی…

2 hours ago