پٹنہ: جن سوراج پدیاترا کے معمار اور ملک کے معروف انتخابی حکمت عملی ساز نے جمعرات کے روز آئندہ بہار اسمبلی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اگلا اسمبلی انتخابات مضبوطی سے لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب الیکشن لڑیں گے تو آر جے ڈی صدر لالو یادو اور جے ڈی یو صدر نتیش کمار جیسے لیڈروں کے دانت کھٹے ہوں گے۔ انہوں نے صاف طور سے کہہ دیا کہ مجھے دھکیا دیں (دھکیلنا) ان کے بس کی بات نہیں۔
بہار میں پد یاترا پر نکلے کشور نے کہا کہ اگر وہ جن سوراج کا نظام نہیں بنائیں گے تو کل سماج کے لوگ کہیں گے کہ پرشانت کشور گاؤں اور بلاکوں میں گھوم رہا ہے، اس کے پاس طاقت نہیں ہے۔ نتیش کمار اور لالو یادو مجھے دھکیا نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں بہار میں لڑنے آیا ہوں تو اتنی طاقت سے لڑوں گا کہ ان تمام لیڈروں کے دانت کھٹے کر دوں گا، آپ نے مغربی بنگال میں میرا کام دیکھا ہو گا کہ میں نے ان کے نس ڈھیلے کر دیے تھے۔ سماج میں کئی ایسے لوگ ہیں جو لڑنے کے لیے لڑتے ہیں۔ ہم ان لوگوں میں سے نہیں۔
کشور نے مزید کہا کہ ہم بہار کے لڑکے ہیں۔ جب ملک بھر کے لیڈر الیکشن لڑتے ہیں تو مجھ سے مشورہ لیتے ہیں تو یہ لیڈر میرا کیا کریں گے۔ ایک بار جب سماج کے لوگ کھڑے ہو جائیں تو پھر کوئی طاقت عوامی طاقت کے سامنے نہیں ٹھہر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ لڑنے آئے ہیں تو سمجھ لیں کہ آپ بھی اپنے ذہن میں فتح کا بلیو پرنٹ لے کر آئے ہیں۔ ہم سوچ سمجھ کر آئے ہیں، یہ مشکل کام ہے۔ اس کے لیے کتنی طاقت لگانی پڑے گی، کتنا پسینہ بہانا پڑے گا، کتنا انتظام کرنا پڑے گا اور کتنے وسائل لگانے ہوں گے۔ ہم سب کچھ سوچ کر انتظام کرنے بہار آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی لوک سبھا میں ہو سکتے ہیں اپوزیشن لیڈر، کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کیا مطالبہ، پارٹی کے اندر بڑھی ہلچل
پرشانت کشور نے مزید کہا کہ یہ تمام لیڈر یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم دھکے کھانے والے لوگ ہیں، لیکن وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔ ہم بڑے بڑے لوگوں کے ناک میں دم کر دیتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…