قومی

Lok Sabha Election Result: کانگریس لیڈر عمران مسعود کی جیت کے بعد حامیوں نے کی ہنگامہ آرائی، وائرل ویڈیو پر پولیس نے کی کارروائی

نئی دہلی: کانگریس لیڈر عمران مسعود کو اتر پردیش کی سہارنپور لوک سبھا سیٹ سے انتخابات میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ ان کا مقابلہ بی جے پی کے راگھو لکھن پال سے تھا۔ اسی دوران عمران مسعود کی جیت کے بعد حامیوں نے امبالہ روڈ پر ہنگامہ کیا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر وائرل ہو رہی ہے۔

ایک منٹ کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران مسعود کے الیکشن جیتنے کے بعد سینکڑوں موٹر سائیکل سوار نوجوان سڑک پر اسٹنٹ کر رہے تھے اور بائیک ریلی کے باعث سڑک کو بلاک کر دیا۔ یہی نہیں موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے قطب شیر تھانے کے سامنے زور زور سے ہنگامہ آرائی بھی کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران مسعود کے حامی ہیلمٹ کے بغیر ہیں اور تین افراد موٹر سائیکل پر سوار ہیں۔ ویڈیو 4 جون کی رات کی بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ہے۔ اس معاملے میں 50 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

جانکاری دیتے ہوئے سہارنپور کے ایس ایس پی ڈاکٹر وپن ٹاڈا نے بتایا کہ وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے 50 نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ویڈیو 4 جون کی رات کی ہے۔ انتخابی نتائج کے بعد یہ نوجوان سڑکوں سے گزرتے ہوئے ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کر رہے تھے۔ 50 نامعلوم اور 5 نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا الائنس سے کانگریس کے امیدوار عمران مسعود کا مقابلہ بی جے پی کے راگھو لکھن پال اور مایاوتی کے بی ایس پی کے ماجد علی سے تھا۔ نتائج میں اس نشست سے عمران مسعود جیت گئے۔ کانگریس کے عمران مسعود کو 5 لاکھ 47 ہزار 967 ووٹ ملے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیٹیکل اسٹریٹجسٹ پرشانت کشور کا بڑا اعلان، کہا- بہار میں لڑیں گے اسمبلی الیکشن

انہوں نے بی جے پی کے راگھو لکھن پال کو 64,542 ووٹوں سے شکست دی۔ بی جے پی کے راگھو لکھن پال کو 4 لاکھ 83 ہزار 425 ووٹ ملے۔ وہیں بی ایس پی کے ماجد علی کو صرف 1,80,353 ووٹ ملے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

1 hour ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

3 hours ago