قومی

Pramod Krishnam on Opposition: ’’ووٹ بینک کے لالچ میں اتنے گر جاؤ گے کہ…‘‘، پرمود کرشنم نے بنگلہ دیش کے ہندوؤں پر مظالم پر اپوزیشن کو بنایا تنقید کا نشانہ

Pramod Krishnam on Opposition: سری کلکی دھام کے سربراہ آچاریہ پرمود کرشنم نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’ ووٹ بینک کے لالچ میں اس حد تک گر جاؤ گے کہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر ہونے والے مظالم پر بیان تک نہیں دیا۔ ارے ڈوب مرو… چُلّو بھر پانی میں۔ آچاریہ پرمود کرشنم نے ایکس پوسٹ میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی، ایس پی صدر اکھلیش یادو، ادھو ٹھاکرے، شرد پوار اور آر جے ڈی لیڈر تیجشوی یادو کو ٹیگ کیا۔

 

منی شنکر ائیر کے بیان پر آچاریہ پرمود کا ردعمل

آپ کو بتا دیں کہ آچاریہ پرمود کرشنم نے حال ہی میں کانگریس کے سینئر لیڈر منی شنکر ایر کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔ کلکی دھام کے پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود نے کہا تھا کہ آج کی اپوزیشن نریندر مودی کی مخالفت نہیں بلکہ ہندوستان کی مخالفت ہے۔ یہ بھارت کے خلاف ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اپوزیشن کو یہ بھی بتانا چاہیے کہ بنگلہ دیش میں ایسی صورتحال کون پیدا کر رہا ہے۔ اگر بنگلہ دیش جیسی صورتحال بھارت میں ہو رہی ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے؟ کانگریس پارٹی اور پوری اپوزیشن کو بھی یہ بتانا چاہئے۔ واضح رہے کہ کانگریس لیڈر منی شنکر ایئر نے حال ہی میں کہا تھا کہ بھارت میں بھی بنگلہ دیش جیسے حالات پیدا ہونے لگے ہیں۔

چیف جسٹس عبید الحسن نے دیا استعفیٰ

آپ کو بتاتے چلیں کہ بنگلہ دیش میں تشدد اور انارکی کے بعد شیخ حسینہ نے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے کر ملک چھوڑ دیا تھا۔ شیخ حسینہ کے بنگلہ دیش چھوڑنے کے بعد فوج نے ملک کی کمان سنبھال لی ہے لیکن وہاں کی صورتحال اب بھی قابو میں نہیں ہے۔ یہی نہیں، ہفتہ (10 اگست) کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبید الحسن نے بھی استعفیٰ دے دیا۔ مظاہرین نے سپریم کورٹ کا گھیراؤ کیا اور چیف جسٹس سمیت تمام ججز سے مستعفی ہونے کا کہا۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Cyclone Murasu: سائیکلون ’موراسو‘ مچائے گا تباہی، تیز ہواؤں اور سیلاب کا خطرہ، ماہی گیروں کو الرٹ

سمندری طوفان موراسو کے پیش نظر چنئی کے تمام اسکولوں میں پیر کے روز تعطیل…

24 minutes ago

Florida Plane Crash Video: فلوریڈا میں طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت 9 افراد ہلاک، سڑک سے ٹکراتے ہی طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل

حادثے کی ایک خوفناک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ کاروں میں بیٹھے لوگوں نے طیارے…

60 minutes ago

Delhi Air Pollution: دہلی میں آلودگی کو لیکر سخت پابندیاں عائد، پہلے دن 68 لاکھ روپے کا جرمانہ، 127 گاڑیوں کے چالان

یہ پابندیاں ایسے وقت نافذ کی گئی ہیں، جب اتوار کو دہلی کا ایئر کوالٹی…

2 hours ago

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

11 hours ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

12 hours ago