بین الاقوامی

Hezbollah attacks Israeli base with drones: حزب اللہ نے ڈرون سے اسرائیلی بیس پر کیا حملہ، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقوں پر کی بمباری

بیروت: حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے شہر صفد کے جنوب مغرب میں ایک اسرائیلی اڈے پر ڈرون سے سلسلہ وار حملے کیے۔ حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا، ’’ہفتے کے روز اسلامی مزاحمتی جنگجوؤں نے Michve Alon بیس پر خودکش ڈرون کے ذریعہ فضائی حملہ کیا۔‘‘

اڈے میں صفد شہر کے جنوب مغرب میں اسرائیلی شمالی کور کے لیے فورسز اور ہنگامی گودام ہیں، اس لیے حزب اللہ نے افسروں اور فوجیوں کی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا اور ان پر براہ راست حملہ کیا، جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔ حزب اللہ نے کہا کہ یہ حملہ جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں جمعے کے روز ایک چھاپے میں حماس کے ایک اہلکار کی ہلاکت کے جواب میں کیا گیا ہے۔

ژنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ اس سے قبل جمعہ کے روز حماس کے اہلکار ثمر الحاج صیدا شہر کے مشرق میں اسرائیلی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔ ادھر لبنانی عسکری ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی ڈرونز اور جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے میں چھ گاؤں اور قصبوں پر ایک دن میں 10 فضائی حملے کیے جن میں تین شہری زخمی اور 18 مکانات تباہ ہو گئے۔

بیروت کے جنوبی نواحی علاقے دحیہ پر اسرائیلی حملے کے بعد لبنان میں خوف کا ماحول ہے۔ اس حملے میں حزب اللہ کے سینئر فوجی کمانڈر فواد شکر مارے گئے تھے۔ اس سلسلے میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔-

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

27 minutes ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

1 hour ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

3 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

3 hours ago

Azam Khan: بزمِ منور، ایک شام آئین کے نام‘ پروگرام میں اعظم خان نے امر سنگھ اور جیا پردا کو کیا یاد

اعظم خان نے اپنی تقریر میں جیل میں گزارے گئے دنوں کا بھی ذکر کیا۔…

4 hours ago