قومی

Prajwal Revanna Brother Suraj False Sexual Assault Case: پرجول ریونّا کے بھائی سورج ریونّا پر لگے جنسی استحصال کے الزام

Prajwal Revanna Brother Suraj False Sexual Assault Case: جنسی استحصال معاملے کے ملزام پرجول ریونّا سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ مگران کی فیملی اور پارٹی کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ پرجول ریونّا کے بھائی سورج ریونّا نے حال ہی میں ایک پولیس شکایت داخل کی ہے۔ سورج ریونا کا کہنا ہے کہ ایک آدمی اوراس کی فیملی نے پیسے لینے کی کوشش میں ان پر جنسی استحصال کا جھوٹا معاملہ درج کرانے کی دھمکی دی ہے۔

جنسی استحصال کا لگا الزام

سورج ریونّا کے قریبی شیوکمار نے چیتن نامی شخص کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی ہے۔ اس کے جواب میں چیتن نے بھی پولیس میں شکایت لکھواتے ہوئے سورج ریونّا پر جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ سورج ریونّا سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے اوررکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کے بیٹے ہیں۔

پولیس نے درج کی ایف آئی آر

سورج کے کہنے پر شیوکمار نے پولیس میں ایف آئی آرلکھوائی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ چیتن نے پہلے شیوکمار سے دوستی کی اور پھر سورج ریونّا کی کمپنی میں کام کرنے لگا۔ حال ہی میں چیتن نے گھرخرچ کے لئے پیسوں کا مطالبہ کیا، لیکن شیوکمار نے اسے زیادہ پیسے دینے سے انکار کردیا۔ ایسے میں چیتن نے سورج ریونا کے خلاف جنسی استحصال کی جھوٹی شکایت درج کرانے کی دھمکی دی۔

2 کروڑروپئے کا مطالبہ

شیوکمار نے دعویٰ کیا ہے کہ چیتن نے پہلے 5 کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا تھا، پھر بعد میں اس نے 5 کی بجائے 2 کروڑ روپئے میں معاہدہ کرنے کی پیشکش رکھی۔ پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 384 (جبراً وصولی)، 506 (مجرمانہ دھمکی) اور 34 (سازش کرنے کا الزام) کے تحت ایف آئی آردرج کرلی ہے۔

پرجول ریونّا پربھی چل رہا ہے معاملہ

وہیں چیتن نے ایک ٹی وی چینل کو دیئے انٹرویو میں بتایا کہ سورج ریونّا نے اپنے فارم ہاؤس پر لے جاکراس کا جنسی استحصال کیا ہے۔ وہیں پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ پرجول ریونّا کو کچھ دنوں پہلے ہی کرناٹک پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پرجول ریونّا پرکوئی خواتین کا جنسی استحصال کرنے اوران کا فحش ویڈیو بنانے کا الزام ہے۔ کرناٹک کی ہاسن لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ رہے پرجول ریونّا کو اس بار انتخابی میدان میں بھی ہارکا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہیں پرجول ریونا ابھی عدالتی حراست میں ہیں۔ پرجول ریونا کو ان کی پارٹی جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) سے بھی معطل کردیا گیا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

13 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

43 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

1 hour ago