قومی

Nepal’s PM Pushpa Dahal Meet’s PM Modi: ہند-نیپال وزرائے اعظم کی ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان  تعلقات کو ملے گی رفتار

نیپال کے وزیراعظم پشپ کمل دہل ہندوستان کے چاردورزہ پر ہیں۔ وزیراعظم پشپ دہل 31 مئی کو اپنی بیٹی گنگا دہل کے ساتھ ہندوستان پہنچے تھے۔ نیپالی وزیراعظم آج وزیراعظم نریندر مودی سے حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ ساتھ ہی ان کے اعزاز میں لنچ (ظہرانے) کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ مانا جا رہا ہے کہ اس دوطرفہ بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان سرحدی تنازعہ سے متعلق بھی بات چیت ہوسکتی ہے۔ وزیراعظم پشپ کمل دہل کا یہ ہندوستان کا چوتھا دورہ ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی اور وزیر اعظم کمل دہل ہندوستان-نیپال سرحد پراترپردیش کے پہلے لینڈ پورٹ کا ورچوئلی افتتاح بھی کریں گے۔

نیپال کے سفیرشنکر پی شرما نے کیا یہ بڑا دعویٰ

نیپال کے سفیرشنکرپی شرما نے بدھ کے روز کہا کہ وزیراعظم پشپ کمل دہل عرف پرچنڈ کا یہ دورہ نیپال اورہندوستان کے تعلقات کو بہتربنائے گا۔ انہوں نے نیپال کے وزیراعظم کے ہندوستان دورہ کو “خیرسگالی دورہ” قرار دیتے ہوئے بتایا یہ بنیادی طورپرخیرسگالی کا دورہ ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے نیپال اور ہندوستان کے درمیان پچھلے ایک سال میں بہت ساری سرگرمیاں کی ہیں۔ ان میں سے کچھ اس بارشروع کی جائیں گی اوران میں سے کچھ کا افتتاح کیا جائے گا، ان میں سے کچھ سنگ بنیاد رکھی جائیں گی اوران میں سے کچھ میں معاہدہ کیا جائے گا۔ لہذا، ہم امید کررہے ہیں کہ یہ دورہ نیپال اورہندوستان کے تعلقات کو مزید اونچائی پرلے جائے گا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا پرچنڈ کے دورہ ہند کے دوران سرحدی مسائل پرکوئی بات چیت کی جائے گی؟ شنکر پی شرما ما نے کہا، “آپ پی ایم سے پوچھیں، مجھے لگتا ہے کہ ہمیں یہ دیکھنا باقی ہے۔”

ہندوستان میں نیپال کے سفیر شنکر پی شرما نے نیپال کے وزیراعظم کے دورہ ہند کو اہم قرار دیا ہے۔ (تصویر: اے این آئی)

لینڈ پورٹ کا ورچوئلی افتتاح

لینڈ پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے مشیر اے پی سنگھ نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ لینڈ پورٹ کی تعمیر 15 ایکڑ زمین پر کی گئی ہے، جس کی لاگت تقریباً 200 کروڑ روپئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو 11 بجے دہلی سے لینڈ پورٹ کا ورچوئلی افتتاح کریں گے۔

نیپالی وزیراعظم کی صدرجمہوریہ اورنائب صدر جمہوریہ سے بھی ہوگی ملاقات

وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد نیپالی وزیراعظم پشپ کمل دہل صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ساتھ ہی نیپال-ہندوستان بزنس سمٹ کو بھی خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ پشپ پرچنڈ ہندوستان میں رہنے والے نیپالی برادری کے لوگوں سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے۔

 پشپ کمل دہل کا والہانہ استقبال

نیپالی وزیراعظم پشپ کمل دہل کے ہندوستان دورے سے متعلق وزیرخارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹوئٹ کرکے بتایا تھا کہ نیپال کے وزیراعظم پشپ کمل دہل وزیراعظم مودی کی حلف برداری تقریب کے بعد بیرون ملک کے پہلے دورہ پر ہندوستان پہنچے ہیں۔ وزیراعظم دہل کا ایئرپورٹ پر وزیرمملکت برائے امور خارجہ میناکشی لیکھی نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ ٹوئٹ میں مزید لکھا تھا کہ یہ دورہ ہندوستان-نیپال کے درمیان تعلقات کو رفتار دے گا۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

18 mins ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

60 mins ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

2 hours ago