قومی

Police detained PDP workers: جموں میں پی ڈی پی کارکنان کا بی جے پی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لیا

جموں: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے کارکنوں نے ہفتہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر کے باہر جموں و کشمیر میں بیرونی لوگوں کو آباد کرنے کی مبینہ کوششوں سمیت مختلف مسائل پر احتجاجی ریلی نکالنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف نعرہ بازی کر رہے پی ڈی پی کارکنوں نے اسمارٹ بجلی میٹر لگانے اور وادی میں ہندوؤں کو نشانہ بناکر حملہ کرنے کے تعلق سے بھی اپنے غصے کا اظہار کیا ۔ پارٹی جنرل سکریٹری امرک سنگھ رین کی قیادت میں پی ڈی پی کے درجنوں لیڈران اور کارکنان گاندھی نگر میں پارٹی ہیڈکوارٹر سے باہر نکلے اور پاس کے جموں-ایئرپورٹ روڈ کی طرف مارچ نکالنا شروع کر دیا۔

احتیاط کے طور تحویل میں لیے گئے مظاہرین

وہیں ایک افسر نے بتایا کہ پولیس نے مظاہرین کو روک دیا اور ان میں سے کئی کو احتیاط کے طور تحویل میں لے لیا۔ پی ڈی پی نے جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ حالیہ وضاحت کے باوجود احتجاج کیا کہ پانچ مرلہ زمین کسی بھی باہری شخص کو الاٹ نہیں کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ وہیں پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے الزام لگایا ہے کہ بے گھر لوگوں کو مکانات فراہم کرنے کا اقدام مرکز کے زیر انتظام علاقے کی آبادی کو تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔

‘1.83 لاکھ خاندانوں کے پاس اپنا مکان نہیں’

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 3 جولائی کو کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ نے پردھان منتری آواس یوجنا (PMAY) کے تحت بے زمین خاندانوں کو ان کے مکانات کی تعمیر کے لیے 150 مربع گز کے پلاٹ فراہم کرنا شروع کر دیے ہیں۔ سنہا نے کہا تھا، “محکمہ دیہی ترقی نے 1.83 لاکھ خاندانوں کی نشاندہی کی ہے جن کے پاس اپنا مکان نہیں ہے۔ ہم اس پر کام کر رہے ہیں. یہ ایک ایسا قدم ہے جو نہ صرف انہیں گھر فراہم کرے گا بلکہ ان کی زندگیوں میں بھی تبدیلی لائے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 2711 بے زمین خاندانوں کو پہلے ہی پلاٹ الاٹ کیے جا چکے ہیں۔

‘مہاجر کشمیری پنڈتوں کو فراہم کریں زمین’

دوسری جانب حراست میں لیے گئے افراد میں شامل پی ڈی پی کی جموں یونٹ کے لیڈر پرویز وفا نے پولیس کارروائی کی مذمت کی اور کہا کہ باہر سے لوگوں کو جموں و کشمیر میں آباد کیا جانے پر ان کی پارٹی خاموش نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ زمین جموں و کشمیر کے لوگوں کی ہے اور اسے مہاجر کشمیری پنڈتوں کو فراہم کریں، کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس صدر نے شمال مشرق کے کانگریس لیڈران کے ساتھ کی میٹنگ، منی پور میں امن و سلامی بحال کرنے کی اپیل کی

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

46 minutes ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…

53 minutes ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

2 hours ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

2 hours ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

3 hours ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

4 hours ago