قومی

POK Will Merge With India After Some Time: ’تھوڑا انتظار کیجئے… کچھ دن بعد POK ہندوستان میں مل جائے گا…‘ سابق فوجی سربراہ وی کے سنگھ کا بڑا اعلان

POK Will Merge With India After Some Time: مرکزی وزیر اور سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) کے ایک بیان نے پاکستان کی نیند اڑا دی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی اوکے) کچھ وقت بعد اپنے آپ ہندوستان میں شامل ہوجائے گا۔ انہوں نے یہ تبصرہ تب کیا جب ان سے پوچھا گیا کہ پی اوکے کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ علاقے کا ہندوستان میں انضمام کیا جانا چاہئے، اس موضوع پربی جے پی کا کیا رخ ہے؟

 دوسا پہنچے وی کے سنگھ

جانکاری کے مطابق، مرکزی وزیر وی کے سنگھ راجستھان کے دوسا میں ایک پروگرام میں پہنچے تھے۔  یہاں انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ پاک مقبوضہ کشیر اپنے آپ ہندوستان میں آئے گا۔ تھوڑا انتظار کیجئے۔ ان کا یہ تبصرہ چین کی طرف سے اپنے نئے معیاری نقشے جاری کرنے کے پس منظر میں بھی آیا ہے، جس میں کشمیرمیں اکسائی چن، اروناچل پردیش اوربحیرہ جنوبی چین کے کچھ متنازعہ علاقے بھی شامل ہیں۔ تاہم وزیرخارجہ ایس جے شنکرنے چین کے نقشے پرسخت اعتراض ظاہرکیا تھا اور کہا تھا کہ یہ چین کی پرانی عادت ہے۔

وزیرخارجہ ایس جے شنکر کی چین پر تنقید

ایس جے شنکرنے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ چین نے ان علاقوں کے ساتھ نقشے جاری کئے ہیں، جو ان کے نہیں ہیں۔ صرف ہندوستان کے کچھ حصوں کے ساتھ نقشے جاری کرنے سے کچھ بھی نہیں بدلے گا۔ ہماری حکومت اس بارے میں بہت واضح ہے کہ ہمیں کیا کرنا ہے؟ ہمارا علاقہ کہاں تک ہے؟ انہوں نے کہا کہ بے تکے دعوے کرنے سے دوسرے لوگوں کا علاقہ آپ کا نہیں ہوجاتا۔

یہ بھی پڑھیں:  Gyanvapi Masjid ASI Survey Case: ہندو فریق کی عرضی کے خلاف مسجد کمیٹی نے کھٹکھٹایا عدالت کا دروازہ، جانئے پورا معاملہ

پی او کے میں پاکستان کے خلاف احتجاج

دراصل پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی اوکے) میں اس وقت پاکستان کے خلاف جم کر احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ جموں وکشمیر کے ایک کارکن شبیر چودھری نے پی اوکے میں رہنے والے لوگوں کا موضوع اٹھایا ہے۔ پی اوکے میں لوگ مہنگائی کے سبب کھانے کی کمی، زیادہ ٹیکس کو لے کر سڑکوں پراترگئے ہیں اور پاکستان کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے پورے علاقے میں ہو رہے زبردست احتجاج کے لئے پاکستان کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sanjay Mishra Autobiography: ’میں زیادہ پڑھا لکھا نہیں، پھر بھی لکھوں گا…‘ نیشنل ایوارڈ یافتہ سنجے مشرا لا رہے ہیں اپنی خودنوشت

’ہم سیکھتے سیکھتے رہ گئے‘ کے ذریعے اداکار سنجے مشرا اپنے ذاتی تجربات، جدوجہد اور…

20 minutes ago

JAISHANKAR SLAMS PAKISTAN AT UN: ’ایک دہشت گرد ملک مجھ سے یہ سوال پوچھ رہا ہے…‘ UNGA میں ایس جے شنکر کا پاکستان پر دوٹوک جواب، ویڈیو وائرل

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81 ویں اجلاس کے دوران، وزیر…

56 minutes ago

Sikkim Rimbi Landslide: سکّم میں بارش کا قہر، ملبے کی زد میں گھر اور سڑکیں، 32 مکانات اب بھی خطرے میں

گلیشنگ ضلع کے رمبی گاؤں میں دیر رات بڑا لینڈ سلائیڈ، 2 مکانات مکمل طور…

58 minutes ago

CEC Gyanesh Kumar Dispute: انتخابی کمیشن کے وہ 2 افسر جنہوں نے فیصلوں پر اٹھائے سوال، جانیے سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی کی پوری پروفائل

انتخابی کمیشن کے اندر فیصلوں سے متعلق اختلافات کی رپورٹ کے بعد دونوں الیکشن کمشنر…

2 hours ago