قومی

PM Modi to Chair Four Key CCA: وزیر اعظم مودی سیکورٹی، سیاست، معیشت اورحکومت سے متعلق چاراعلیٰ سطحی کابینہ کی میٹنگ کی کریں گے صدارت

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی بدھ کے روز30 اپریل، 2025 کوملک کی سیکورٹی، سیاست، معیشت اورحکومت سے متعلق اہم موضوعات پربحث کے لئے اہم میٹنگوں کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم نریندرمودی کا دن صبح 11 بجے شروع ہوگا، جب وہ قومی سلامتی کے امورکی کابینہ کمیٹی (سی سی ایس) کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ یہ کمیٹی ملک کی سلامتی اوردفاع سے متعلق بڑے فیصلوں پرتبادلہ خیال کرتی ہے۔

حالانکہ اس میٹنگ کا ایجنڈا فی الحال عوامی نہیں کیا گیا ہے، لیکن اس میں قومی سلامتی سے متعلق اہم موضوعات پرتبادلہ خیال کیا جانا طے ہے۔  سی سی ایس میٹنگ کے فوراً بعد وزیراعظم نریندرمودی کیبنٹ کمیٹی آن پولیٹیکل افیئرس (سی سی پی اے) کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اس کمیٹی میں سیاست اورپالیسی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا اورموجودہ سیاسی صورتحال کومدنظررکھتے ہوئے بہت سے اہم مسائل اٹھائے جا سکتے ہیں۔

اس کے بعد کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی امور (سی سی ای اے) کا اجلاس 11:15 بجے منعقد ہوگی۔ اس میٹنگ میں اقتصادی پالیسیوں، انفراسٹرکچرسے متعلق منصوبوں اورملک کی معاشی حالت کوبہتربنانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ان تینوں میٹنگوں کے بعد، دن کا اختتام کابینہ کی مکمل میٹنگ کے ساتھ ہوگا، جس میں وزیراعظم نریندر مودی اورسینئروزراء گورننس سے متعلق مختلف اسکیموں، قانون سازی کی ترجیحات اورانتظامی فیصلوں پرغوروفکرکریں گے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Rahul Gandhi Attacks on Gyanesh Kumar: ’گیانیش کمار رات کو سو نہیں پا رہے ہوں گے‘، مہاریلی میں راہل گاندھی کا چیف الیکشن کمشنر پر حملہ

راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو براہِ راست نشانہ بنایا۔ انہوں نے…

2 hours ago

Amit Shah slams Congress: سکھ مخالف فسادات کی برسی پر ریلی نکالنا متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ نے کانگریس اور راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی…

2 hours ago

INDIA Bloc Rally:  ‘‘جو کافر ہیں، وہ ہر روز ڈرتے ہیں…‘‘، رام لیلا میدان سے ممتا بنرجی کا خطاب

ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال ایس آئی آر سے متاثر ہونے والی ریاست…

2 hours ago