قومی

PM Modi on Emergency Anniversary: ’’کانگریس نے جمہوریت کو قید کردیا تھا…‘‘، ایمرجنسی کے 50 سال مکمل، اندرا حکومت پرجم کر برسے وزیراعظم مودی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آج ’’آئین کے قتل کا دن‘‘ (سنودھان ہتیا دیوس) کے طورپر منا رہی ہے۔ وزیراعظم مودی سے لے کر وزیرداخلہ امت شاہ سمیت لیڈران نے کانگریس پر جم کرتنقید کی ہے۔ وزیراعظم مودی نے لکھا کہ آج ہندوستان کی جمہوری تاریخ کے سب سے سیاہ باب میں سے ایک، ایمرجنسی نافذ ہونے کے 50 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ ہندوستان کے لوگ اس دن کو آئین یوم قتل کے طور پرمناتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اس دن، ہندوستانی جمہوریت میں موروثی اقدار کونظراندازکیا گیا۔ بنیادی حقوق کو معطل کردیا گیا، پریس کی آزادی کو ختم کردیا گیا اور کئی سیاسی لیڈران، سماجی کارکنان، طلبا اورعام شہریوں کوجیل میں ڈال دیا گیا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے اس وقت اقتدار میں بیٹھی کانگریس حکومت نے جمہوریت کویرغمال بنالیا تھا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ کوئی بھی ہندوستانی کبھی نہیں بھول سکتا کہ کس طرح ہمارے آئین کے جذبات کی خلاف ورزی کی گئی۔ پارلیمنٹ کی آوازدبائی گئی اورعدالتوں کوکنٹرول کرنے کی کوشش کی گئی۔ 42ویں ترمیم ان کی حرکتوں کی ایک اہم مثال ہے۔

ایمرجنسی کی لڑائی لڑنے والوں کو سلام: وزیراعظم

وزیراعظم نے لکھا کہ ہم ایمرجنسی کے خلاف لڑائی میں ڈٹے رہنے والے ہرشخص کو سلام پیش کرتے ہیں۔ یہ پورے ہندوستان، ہرعلاقے سے، الگ الگ نظریات سے آئے لوگ تھے، جنہوں نے ایک ہی مقصد سے ایک دوسرے کے ساتھ مل کرکام کیا۔ ہندوستان کے جمہوری ڈھانچے کا تحفظ کرنا اور ان آئیڈیل کو بنائے رکھنا، جن کے لئےہمارے مجاہدین آزادی نے اپنی زندگی وقف کردی۔ یہ ان کی اجتماعی جدوجہد ہی تھی، جس نے یقینی بنایا کہ اس وقت کی کانگریس حکومت کو جمہوریت بحال کرنی پڑی اور نئے انتخابات کرانے پڑے، جس میں وہ بری طرح ہارگئے۔

50 سال بعد بھی نہیں بدلی کانگریس کی سوچ: بی جے پی

ایمرجنسی کی 50ویں سالگرہ پرمرکزی وزیراوربی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا نے کہا کہ آج سے 50 سال پہلے کانگریس کی اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی نے ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا، جوکوئی سیاسی حادثہ نہیں بلکہ جمہوریت پرسیدھا حملہ تھا۔ پچاس سال بعد بھی کانگریس اسی ذہنیت کے ساتھ جی رہی ہے۔ اس کے ارادے آج بھی وہی ہیں، جو 1975 میں تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔ 

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP MLC Elections: اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، تو یوگی آدتیہ ناتھ کی دھواں دھار ریلیاں! یوپی کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر سیاسی گھمسان

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…

50 minutes ago

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

56 minutes ago

Mayawati : یوپی کے کنٹریکٹ ملازمین کے حق میں مایاوتی کی آواز، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا خاص مطالبہ

مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…

2 hours ago