پی ایم مودی
وزیر اعظم نریندرمودی نے منگل کے روزنئی دہلی کے وگیان بھون میں شری نارائن گرودیواورمہاتما گاندھی کے درمیان تاریخی بات چیت کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے آپریشن سندورکا ذکرکیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ دنیا نے حال ہی میں یہ بھی دیکھا ہے کہ ہندوستان کی صلاحیت کیا ہے۔ آپریشن سندورنے دہشت گردی کے خلاف بھارت کی سخت پالیسی کودنیا پر واضح کردیا ہے۔ ہم نے دکھایا ہے کہ ہندوستانیوں کا خون بہانے والوں کے لیے کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔ آج کا ہندوستان قومی مفاد میں جو صحیح ہے، اسی کے مطابق قدم اٹھاتا ہے۔
وزیراعظم نریندرمودی نے تعلیمی پالیسی کے بارے میں کہا کہ ہم نے اتنی دہائیوں کے بعد ملک میں نئی تعلیمی پالیسی نافذ کی ہے۔ نئی تعلیمی پالیسی نہ صرف تعلیم کوجدید اورجامع بناتی ہے بلکہ مادری زبان میں تعلیم کوبھی فروغ دیتی ہے۔ پسماندہ افراد اس سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ہندوستان کو بااختیاربنانے کے لیے ہمیں معاشی، سماجی اورفوجی ہرپہلوسے آگے رہنا ہوگا۔ آج ملک اسی راستے پرگامزن ہے۔ ہندوستان تیزی سے دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔
وزیراعظم نے شری نارائن گرودیواورمہاتما گاندھی کے بارے میں کیا کہا؟
شری نارائن گرودیواورمہاتما گاندھی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ آج یہ کیمپس ملک کی تاریخ میں ایک بے مثال واقعہ کا گواہ ہے۔ ایک ایسا تاریخی واقعہ جس نے نہ صرف ہماری تحریک آزادی کوایک نیا رخ دیا بلکہ آزادی کے مقصد کوبھی نئی معنویت بخشی۔ 100 سال پہلے شری نارائن گرواورمہاتما گاندھی کی وہ ملاقات آج بھی اتنی ہی متاثرکن اورمتعلقہ ہے۔ 100 سال پہلے کی وہ ملاقات آج بھی سماجی ہم آہنگی اورترقی یافتہ ہندوستان کے اجتماعی مقاصد کے لئے توانائی کا ذریعہ ہے۔
پی ایم مودی نے کہا کہ شری نارائن گروکے نظریات پوری انسانیت کے لئے ایک عظیم اثاثہ ہیں۔ جولوگ ملک اورسماج کی خدمت کے عزم پرکام کرتے ہیں، شری نارائن گروان کے لئے روشنی کے ستون کی مانند ہیں۔ ہندوستان کی خاصیت یہ ہے کہ جب بھی ہمارا ملک مشکلات کے بھنورمیں پھنستا ہے توملک کے کسی کونے میں کوئی نہ کوئی عظیم شخصیت جنم لیتی ہے اورسماج کوایک نئی سمت دکھاتی ہے۔ کچھ معاشرے کی روحانی ترقی کے لئے کام کرتے ہیں، جبکہ کچھ سماجی شعبے میں سماجی اصلاحات کوتحریک دیتے ہیں۔
’ہماری کوششوں میں ’واسودھیو کٹمبکم‘ کا تصور‘
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہم نے عالمی یوگا ڈے منایا۔ اس باریوگا ڈے کا تھیم ’ایک زمین، ایک صحت‘ تھا، یعنی ایک زمین ایک صحت۔ اس سے پہلے بھی ہندوستان نے عالمی بہبود کے لئے’ایک دنیا، ایک صحت‘ جیسے اقدامات کئے ہیں۔ آج ہندوستان پائیدارترقی کی سمت میں ایک سورج، ایک دنیا، ایک گرڈ جیسی عالمی تحریکوں کی قیادت کررہا ہے۔ جب ہندوستان نے 2023 میں جی-20 سربراہی اجلاس کی قیادت کی تھی، تب بھی اس کا موضوع ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل تھا۔ واسودھیوکٹمبکم کا تصورہماری ان کوششوں سے جڑا ہوا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…
معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…
کم عمری کی شادی جیسے سماجی مسئلے پر بننے والے مقبول ٹی وی سیریل نے…
بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…
بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…
نئی دہلی کے تین مورتی حائفہ چوک پر حائفہ فتح کی 108ویں سالانہ یادگاری تقریب…