قومی

Railways has increased the ticket prices: ریلوے نے بڑھائے ٹکٹوں کے دام، جانئے یکم جولائی سے اے سی اور ایکسپریس ٹرینوں میں کتنا مہنگا ہوگا سفر؟

ریلوے مسافروں کے لیے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔ بھارتی ریلوے یکم جولائی 2025 سے نیا کرایہ ٹیرف نافذ کرنے جارہی ہے۔ یہ تبدیلی عام مسافروں کے ساتھ ساتھ طویل فاصلے کی سفر کرنے والوں کی جیب پر اثر ڈالے گی۔ تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ کچھ کیٹیگریز میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

500 کلومیٹر تک کے سفر پر کوئی اضافہ نہیں

ریلوے کے نئے ٹیرف کے مطابق، دوسرے درجے (Second Class) میں 500 کلومیٹر تک کے سفر پر کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ لیکن اگر سفر 500 کلومیٹر سے زیادہ کا ہے، تو ہر کلومیٹر کے حساب سے آدھا پیسہ اضافی دینا ہوگا۔

ماہانہ سیزن ٹکٹ کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں

اس کے علاوہ، میل/ایکسپریس ٹرینوں (Non-AC) میں سفر کرنے والوں کو اب فی کلومیٹر1  پیسہ زیادہ دینا پڑے گا۔ وہیں اے سی کلاس کے ٹکٹوں میں سب سے زیادہ تبدیلی کی گئی ہے، جس میں فی کلومیٹر 2  پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ شہری (Suburban)  ٹرینوں کے کرایوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جس سے لاکھوں روزانہ سفر کرنے والوں کو راحت ملے گی۔

ماہانہ سیزن ٹکٹ کی قیمتوں میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

روانگی سے 24  گھنٹے پہلے جاری کی جائے گی فہرست

رپورٹس کے مطابق، اس سے قبل ریلوے نے ٹکٹ بُکنگ کے قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ لیا تھا۔ اب تک اگر آپ ٹرین ٹکٹ بُک کرتے ہیں تو آپ کو اپنی روانگی سے چار گھنٹے پہلے ہی معلوم ہو پاتا ہے کہ ٹکٹ کنفرم ہوا یا نہیں۔ لیکن اب ریلوے ایک نئے سسٹم پر کام کر رہا ہے، جس کے تحت کنفرم سیٹوں والی فہرست (چارٹ) روانگی سے 24  گھنٹے پہلے جاری کی جائے گی۔

نئے سسٹم کیلئے ریلوے نے تیاریاں شروع کیں

ٹکٹ بُکنگ کے نئے سسٹم کو لے کر ریلوے نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس کا ٹرائل بھی شروع ہو چکا ہے۔ 6  جون سے یہ سسٹم راجستھان کے بیکانیر ڈویژن میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔ یہ ابھی صرف ایک ٹرین تک محدود ہے، اور کہا جا رہا ہے کہ اب تک اس میں کسی قسم کی کوئی پریشانی سامنے نہیں آئی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ ہفتوں تک اس کا آزمائشی عمل جاری رہے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Seva Sankalp Abhiyan: نکسل تشدد کے متاثرین کی زندگی سنوارنے کی کوشش، امت شاہ بولے- عزت اور خود انحصاری کے ساتھ جینا ہر شخص کا حق

امت شاہ نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نکسل تشدد سے متاثرہ افراد اور…

43 minutes ago

Modi Government’s Big Decision: مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، یکم نومبر سے موبائل پر کال کرنے والے کا بھی دکھائی دے گا نام

ٹیلی کام صارفین کو انجان نمبروں سے آنے والی کال کی شناخت میں ہوگی آسانی،…

1 hour ago