بھارت ایکسپریس۔
PM Modi On Rahul Gandhi: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات (25 اپریل، 2024) کوکانگریس لیڈرراہل گاندھی کے کانپنے والے بیان پرپلٹ وارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو میری توہین کرنے میں مزہ آتا ہے۔
وزیراعظم نریندرمودی نے مدھیہ پردیش کے مرینا میں کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی کا نام لئے بغیرکہا، ”ان دنوں کانگریس کے شہزادے کوآئے دن وزیراعظم نریندرمودی کی توہین کرنے میں مزہ آرہا ہے۔ وہ کچھ بھی بولتے جا رہے ہیں۔ اس سے کچھ لوگ مایوس ہیں کہ ملک کے وزیراعظم نریندرمودی کے لئے زبان کا استعمال کیوں کیا جا رہا ہے۔ میری سب سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی آپ مایوس مت ہوئیے، غصہ مت کیجئے، آپ کو پتہ ہے کہ وہ نامدارہیں اور ہم کام دار ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا، ”نام دارتوکامدارکوصدیوں سے ایسے ہی گالی دیتے آئے ہیں۔ میری دعا ہے کہ ان نامداروں کو کچھ مت کہو۔ ہم کامداربرداشت کرنے کے لئے پیدا ہوئے ہیں۔ ہم برداشت بھی کریں گے اورماں بھارتی کی خدمت بھی کریں گے۔”
وزیراعظم مودی نے کیا کہا؟
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج کل کانگریس کی شاہی فیملی کے شہزادے پورے ملک میں بڑھ چڑھ کرکہہ رہے ہیں کہ اب آپ کی جائیداد کا ایکسرے ہوگا۔ ہماری ماؤں اوربہنوں کے پاس جو مقدس دولت (منگل سوتر) ہوتی ہے، کانگریس اسے ضبط کرکے اپنی ووٹ بینک مضبوط کرنے کے لئے اسے تقسیم کرنے کا عوامی اعلان کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک کہہ رہا ہے کہ کانگریس کی لوٹ زندگی کے ساتھ بھی اور زندگی کے بعد بھی۔ 2014 میں کانگریس نے اپنے انتخابی منشورمیں لکھا تھا کہ مذہب کی بنیاد پرریزرویشن دینے کے لئے قانون بنانا پڑے تو قانون بھی بنائیں گے، لیکن 2014 میں دلت، اوبی سی اورآدیواسی سماج بیدار ہوگیا اوراس کے بعد سبھی طبقات نے متحد ہوکرکانگریس کے خوابوں کو مٹی میں ملا دیا۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…