مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات مکمل ہو چکے ہیں۔ اب وہاں حکومت بنانے کی کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔ دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک ویڈیو سوشل سائٹ ایکس پر وائرل ہوا ہے، جس میں وہ ویر ساورکر کے بارے میں تضحیک آمیز بیانات پر کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو پیوش گوئل، سمبت پاترا سمیت بی جے پی کے کئی لیڈروں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
پی ایم مودی نے کیا کہاتھا؟
اس ویڈیو میں وزیر اعظم مودی یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، ‘میں نے ویر ساورکر کو لیکر دوسرا چیلنج دیاتھا۔ کانگریس قیادت نے پورے ملک میں ویر ساورکر کی مسلسل توہین کی ہے۔ ان کے ساتھ زیادتی کی۔ اگرچہ مہاراشٹر میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے ان لوگوں نے وقتی طور پر ویر ساورکر کو گالی دینا بند کر دیا ہے، لیکن ویر ساورکر کی ثابت قدمی اور قربانی کے بارے میں سچ ان کے منہ سے نہیں نکلا۔مودی کے اس بیان کے ساتھ ویڈیو میں انگریزی میں لکھا ہے، ‘As PM Modi Predicted’۔ یعنی جیسا کہ پی ایم مودی نے پیش گوئی کی تھی۔ پی ایم مودی کے بیان کے بعد اپوزیشن لیڈر اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا بیان آیا ہے۔
راہل گاندھی نے کیا کہا؟
اس میں راہل گاندھی نے آئین کی کتاب پکڑی ہوئی ہے، جس میں وہ لوگوں سے پوچھتے ہیں، ‘میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اس میں ساورکر کی آواز ہے؟ اس میں کہیں لکھا ہے کہ تشدد کا استعمال کیا جائے۔ اس کتاب میں کہیں لکھا ہے کہ انسان کو مارا جائے، خوفزدہ کیا جائے، کاٹ دیا جائے… اس کتاب میں کہیں نہیں لکھا ہے۔ان کے بیان کے ساتھ لکھا ہے، ‘راہل گاندھی نے مہاراشٹر الیکشن ختم ہوتے ہی ویر ساورکر کو گالی دینا شروع کر دی’۔ یعنی جیسے ہی مہاراشٹر کے انتخابات ختم ہوئے، راہل گاندھی نے ویر ساورکر کو گالی دینا شروع کر دی۔
بھارت ایکسپریس۔
یہ قدم ہندوستان میں ڈیٹا سیکورٹی فریم ورک کو مضبوط بنانے اور صارفین کے حقوق…
رندھیر جیسوال کا یہ ردعمل ایک ایسے وقت میں آیا جب وزیر خارجہ ایس جے…
کچھ دن پہلے ہی منی پور کے وزیراعلیٰ این بیرین سنگھ سے تشدد کے لئے…
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے صدرشعبہ اردو اورعہد حاضرکے ممتازشاعرپروفیسراحمد محفوظ کواردواکادمی دہلی نے’ایوارڈ برائے تحقیق…
اسرائیل نے جمعرات کو غزہ پٹی میں تازہ ہوائی حملے کئے، جس میں 26 افراد…
اس موقع پر ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے ریفائنری کی کامیابیوں کا ذکر…