قومی

Jammu and Kashmir Marks First Constitution Day: جموں وکشمیرمیں پہلی بار منایا گیا یوم آئین

Jammu and Kashmir Marks First ‘Samvidhan Diwas’ Celebration Since 1950: جموں وکشمیر 1950 کے بعد پہلی بارمنگل کو’یوم آئین‘ منا رہا ہے، جب ملک کا آئین پارلیمنٹ کے ذریعہ اپنایا گیا تھا۔ حکومت نے آئین کے شاندار انعقاد کے لئے گائیڈ لائن جاری کی ہیں۔ “آئین کواپنانے کے 75 سال مکمل ہونے کی اہمیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے، یہ دن آئین ہند میں درج بنیادی اقدارکو دہرانے اور شہریوں کو اپنا کردارادا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے بڑے جوش وخروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ افسران نے کہا کہ یہ سال خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ‘ہمارا آئین، ہماری عزت نفس’ کے 75 سال پورے ہونے کا جشن منا رہا ہے۔

جموں وکشمیرمیں یوم دستورکی تقریبات کی قیادت لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے کیا۔ اہم تقریب سری نگر کے شیرکشمیرانٹرنیشنل کنونشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں آئین کا تمہید پڑھنے کی تقریب ہوئی۔ ”ہمارا آئین، ہمارا سوابھیمان“ تھیم کے تحت اسی طرح کی تقریب پورے جموں وکشمیر میں حکومتی دفاتر، عوامی اداروں، تعلیمی اداروں اوردیہی علاقوں میں منظم کیا جائے گا۔

جموں وکشمیر میں پہلی بار منایا گیا یوم آئین: وزیراعظم مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے سپریم کورٹ میں منعقدہ یوم آئین تقریب میں کہا “ہمارے آئین نے ملک کی ہرتوقع اورضرورت کو پورا کیا ہے۔ آئین کی مضبوطی کی وجہ سے ہی آج بابا صاحب کا آئین جموں وکشمیر میں مکمل طور پر نافذ ہو چکا ہے۔ جموں وکشمیرمیں پہلی بار یوم آئین منایا گیا۔ آج ہندوستان تبدیلی کے ایک بڑے دور سے گزر رہا ہے اور ہندوستان کا آئین ہمیں راستہ دکھا رہا ہے۔ یہ ہمارے لیے رہنما بن گیا ہے۔” وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے آئین کے بنانے والے جانتے تھے کہ ہندوستان کی امنگیں، ہندوستان کے خواب وقت کے ساتھ نئی بلندیوں پرپہنچیں گے۔ وہ جانتے تھے کہ آزاد ہندوستان اورہندوستان کے شہریوں کی ضروریات بدلیں گی، چیلنجزبدلیں گے۔ اس لئے اس نے ہمارے آئین کومحض قانون کی کتاب نہیں چھوڑا۔ بلکہ اسے ایک زندہ، مسلسل بہتی ندی بنا دیا۔”

جموں و کشمیر کا الگ آئین اور جھنڈا تھا

جموں وکشمیرمیں اپنے آئین اور پرچم کے ساتھ حکومت کی جاتی تھی، جہاں حکومت کے سربراہ کو وزیراعظم اور ریاست کے سربراہ کو صدرریاست (صدر) کے طور پرنامزد کیا گیا تھا۔ ان عنوانات کو 1965 میں وزیراعلیٰ اور گورنر نے تبدیل کردیا تھا، لیکن جموں وکشمیر کا آئین اورجھنڈا اس وقت تک برقراررہا جب تک آرٹیکل 370 نافذ رہا۔ آرٹیکل 370 کو2019 میں منسوخ کیا گیا تھا، جس کے بعد جموں و کشمیرکو لداخ سمیت مرکزکے زیرانتظام علاقوں میں تقسیم کردیا گیا تھا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

اب سی ایم دیویندر فڑنویس نے ایکناتھ شندے حکومت کا یہ فیصلہ بدل دیا، کیا شیو سینا اور بی جے پی کے درمیان بڑھے گا تنازع؟

دیویندر فڑنویس نے شندے حکومت کے دوران محکمہ صحت کے 3,200 کروڑ روپے کے کام…

32 minutes ago

Amit Shah held a meeting in Delhi: دہلی میں تعمیرات کے لیے پولیس کی اجازت کی نہیں ہوگی ضرورت، امت شاہ کا بڑا اعلان

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، محکمہ…

50 minutes ago

PM Modi in Jahan e Khusrau programme: جہان خسرو پروگرام میں پی ایم مودی نے کہا صوفی روایت نے ہندوستان میں بنائی اپنی ایک الگ پہچان

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو معروف صوفی شاعر اور عالم امیر خسرو کی…

3 hours ago

Weather Update: دہلی این سی آر میں ہوئی بارش کے بعد جانئے آج کیسا رہے گا موسم

گزشتہ دو دنوں سے موسم میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے دہلی این سی آر…

4 hours ago