قومی

PM Modi’s message on International Anti-Drug Day: انسداد منشیات کے عالمی دن پر پی ایم مودی کا پیغام، ’نشہ مکت بھارت‘ کے عزم کو عوامی تحریک بنائے ملک

منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی دن کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے ’نشہ مکت بھارت‘ کے عزم کو دہرایا اور ہم وطنوں سے اس مہم کو ایک عوامی تحریک بنانے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم نے اپنے دفتری پیغام میں کہا کہ 12 جون سے 26 جون 2025 تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ’نشہ مکت بھارت پکھواڑا‘ مہم ایک قابل ستائش کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ نشہ آور ادویات کا غلط استعمال اور ان کی غیر قانونی تجارت معاشرے کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے جس سے نہ صرف فرد کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں بلکہ خاندانی ٹوٹ پھوٹ، سماجی جرائم اور دہشت گردی جیسے مسائل کو جنم دیتا ہے۔

وزیراعظم نے نوجوانوں کو آگاہ کرنے، نشے سے بچاؤ کی سہولیات اور بحالی کے مواقع فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ کام قومی اور بین الاقوامی اداروں کی اجتماعی شراکت سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے اسمگلنگ کے خلاف این سی بی کی طرف سے کی جا رہی مضبوط کوششوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے سماج کو اس سمت میں ایک بیدار اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم مودی نے یقین ظاہر کیا کہ یہ خصوصی پندرہ دن پورے ملک میں عوامی بیداری میں اضافہ کرے گا اور ’نشہ مکت بھارت‘ کے مقصد کو حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس مہم سے وابستہ تمام تنظیموں، اہلکاروں اور باشعور شہریوں کو مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Salwan Public School: دہلی میں فیس ادا نہ کرنے پر 13 طلبہ کے نام کاٹنے کا نوٹس، 26 نومبر سے اسکول آنے پر پابندی

والدین کا کہنا ہے کہ امتحانات سے عین پہلے اس طرح کا قدم اٹھانے سے…

7 minutes ago

Lalkara Movie: عامر خان نے فلم للکارا میں لالہ امرناتھ کی کریں گے ادا، اہلیہ گوری کے ساتھ نئے گھر میں ہوئے منتقل

فلم سازوں نے ’للکارا‘ کی شوٹنگ 4 جنوری 2027 سے شروع کرنے کا منصوبہ بنایا…

48 minutes ago

H5N1 virus infection: امریکہ میں ایچ 5 این 1 وائرس کے 3 معاملے آئے سامنے، ایک مریض کی موت

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، انسانوں میں ایویئن انفلوئنزا وائرس کا انفیکشن مختلف نوعیت کی…

1 hour ago

آمدنی سے زیادہ اثاثوں کے معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، ہائی کورٹ کا حکم منسوخ

کرناٹک کے بی جے پی کارکن وگنیش شیشیرنے راہل گاندھی کے خلاف آمدنی سے زیادہ…

1 hour ago

کانگریس نے سماجوادی پارٹی کی 26 سیٹوں کی پیشکش کردی مسترد، راجیندر پال گوتم نے کہا- ہمیں 100سیٹیں ملنی چاہئیں

سماج وادی پارٹی کی 26 سیٹوں کی پیشکش پر کانگریس نے 100 سے زائد سیٹوں…

3 hours ago