قومی

PM Modi Mann Ki Baat: وزیراعظم مودی کے‘من کی بات’، سال کے آخری129واں ایپی سوڈ میں جانئے کیا ہوگا خاص؟

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی کے مقبول ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کا سال کا آخری ایپی سوڈ آج صبح 11 بجے نشر کیا جا رہا ہے۔ یہ اس پروگرام کا 129واں ایپی سوڈ ہوگا، جسے خاصی اہمیت حاصل ہے۔ امکان ہے کہ وزیراعظم اس ایپی سوڈ میں آنے والے سال 2026 کو لے کر ملک کو درپیش اہم چیلنجز، مواقع اور ترقی کے مختلف پہلوؤں پر اپنی بات رکھیں گے۔من کی بات کے ذریعے وزیراعظم ہر ماہ ملک کے عوام سے براہِ راست خطاب کرتے ہیں۔ اس پروگرام میں وہ عام شہریوں کی کہانیاں، سماجی مسائل، قومی کامیابیاں اور درپیش مشکلات پر سادہ اور مؤثر انداز میں گفتگو کرتے ہیں۔ سال کے آخری ایپی سوڈ کے باعث اس بار کی نشریات کو خاص سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ اس میں مستقبل کی سمت، ترقیاتی روڈ میپ اور قومی ترجیحات پر روشنی ڈالی جا سکتی ہے۔

گزشتہ برسوں میں من کی بات کے ذریعے صفائی مہم، ڈیجیٹل انڈیا، آتم نربھر بھارت، نوجوانوں کا کردار، خواتین کا بااختیار بنانا اور ماحولیات کے تحفظ جیسے موضوعات پر عوام کو مسلسل ترغیب دی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ پروگرام محض ایک ریڈیو نشریات نہیں بلکہ عوام اور وزیراعظم کے درمیان اعتماد اور رابطے کا ایک مضبوط ذریعہ بن چکا ہے۔

اس پروگرام کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وزیراعظم کسی رسمی تقریر کے بجائے عام فہم اور سادہ زبان میں عوام سے بات کرتے ہیں۔ شہریوں کے خطوط، ان کے خیالات اور متاثر کن کہانیاں ’من کی بات‘ کا اہم حصہ ہوتی ہیں، جس کے باعث دیہات سے لے کر شہروں تک ہر طبقے کے لوگ اس پروگرام کو توجہ سے سنتے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  دارالحکومت دہلی کے اولڈ راجندر نگر علاقے میں بھی من کی بات کو لے کر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی عاملہ کے صدر نتن نوین بوتھ سطح کے کارکنان کے ساتھ بیٹھ کر وزیراعظم کا یہ پروگرام سنیں گے، جس سے اس ایپی سوڈ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

من کی بات 22 زبانوں میں نشر ہوتی ہے
من کی بات 22 ہندوستانی زبانوں اور 29 بولیوں کے ساتھ ساتھ 11 غیر ملکی زبانوں میں نشر کی جاتی ہے۔ ان میں فرانسیسی، چینی، انڈونیشی، تبتی، برمی، بلوچی، عربی، پشتو، فارسی، دری اور سواحلی شامل ہیں۔ من کی بات 500 سے زیادہ آل انڈیا ریڈیو کے نشریاتی مراکز سے نشر کی
جاتی ہے۔ ابتدائی ایپیسوڈ کا دورانیہ 14 منٹ تھا۔ جون 2015 میں، یہ بڑھا کر 30 منٹ کر دیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

3 minutes ago

FIR Against 3 Female Journalists: دہلی پولیس پر جن 3 خاتون صحافیوں نے لگایا تھا جنسی ہراسانی کا الزام، اب انہی کے خلاف ایف آئی آر درج

اے سی پی وویک بھگت کی شکایت پر کارروائی، ذات سے متعلق مبینہ توہین آمیز…

9 minutes ago

Ankita Bhandari Case: انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے کی مانگ تیز، انڈیا گیٹ پر والدین سے ملے راہل اور پرینکا گاندھی

انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے اور دشینت گوتم کو سکم کا گورنر مقرر کیے جانے…

1 hour ago

Canadian Foreign Minister Meets PM Modi: وزیر اعظم نریندر مودی اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت

تجارت، ٹیکنالوجی، سلامتی، توانائی، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے…

2 hours ago