قومی

Weather Updates Today: دہلی سے بہار تک سردی کا قہر، کشمیر میں برفباری، گھنے کہرے نے فضائی آمدورفت کی روکی رفتار، جانئے کتنی پروازیں ہوئیں منسوخ ؟

نئی دہلی : شمالی ہند اس وقت شدید سردی، گھنے کہرے اور فضائی آلودگی کے دوہرے بلکہ تہری حملے کی زد میں ہے۔ دہلی این سی آر سے لے کر بہار تک سرد موسم نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں گھنے کہرے کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، جب کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کے امکانات برقرار ہیں۔ موسم کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے آئی ایم ڈی نے کئی ریاستوں میں یلو اور اورنج الرٹ جاری کیا ہے اور آئندہ چند دنوں میں کسی بڑی راحت کے آثار کم بتائے گئے ہیں۔اتر پردیش میں مشرقی اور مغربی دونوں حصوں میں گھنے سے انتہائی گھنے کہرے کی وارننگ دی گئی ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 5 سے 10 ڈگری سیلسیس تک گرنے کا امکان ہے، جس کے باعث شیت دن جیسی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ لکھنؤ، وارانسی اور آگرہ جیسے شہروں میں کہرے نے سڑک اور ریل ٹریفک کو متاثر کیا ہے۔ مغربی اتر پردیش میں دہلی کے اثر کے باعث آلودگی کی سطح بھی بلند ہے۔

پنجاب اور ہریانہ میں بھی سرد لہر کے آثار نمایاں ہیں۔ امرتسر، چندی گڑھ اور حصار میں کم سے کم درجہ حرارت 4 سے 8 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا اندازہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے سرد لہر کا الرٹ جاری کرتے ہوئے فصلوں پر ممکنہ منفی اثرات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ان ریاستوں میں فضائی آلودگی کی سطح خراب سے بہت خراب زمرے میں بنی ہوئی ہے، جس میں پرالی جلانے کے واقعات بھی اضافہ کر رہے ہیں۔دوسری جانب جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں مغربی ڈسٹربینس کے اثر سے برفباری نے سیاحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے۔ سری نگر، گلمرگ اور شملہ جیسے علاقوں میں تازہ برف نے سیاحتی سرگرمیوں کو بڑھاوا دیا ہے،قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کا خطرہ بھی برقرار ہے۔ درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے رہنے کے باعث سخت سردی جاری ہے۔

خراب موسم کا اثر فضائی خدمات پر بھی پڑا ہے۔ گھریلو ایئرلائن انڈیگو نے خراب موسمی حالات کے پیش نظر مختلف ہوائی اڈوں پر 57 پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جب کہ اتوار کے لیے بھی متعدد پروازیں رد کی گئی ہیں۔ دہلی، چندی گڑھ، ممبئی، کولکاتا، بنگلورو، چنئی، جے پور اور دیگر شہروں سے اڑان بھرنے والی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ شہری ہوا بازی کے نگران ادارے ڈی جی سی اے نے 10 دسمبر سے 10 فروری تک کے عرصے کو باضابطہ طور پر کوہرے کا موسم قرار دیا ہے۔ماہرین صحت نے سردی، آلودگی اور کہرے کے پیش نظر بزرگوں اور بچوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے، کیونکہ آئندہ دنوں میں موسم کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Ankita Bhandari Case: انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے کی مانگ تیز، انڈیا گیٹ پر والدین سے ملے راہل اور پرینکا گاندھی

انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے اور دشینت گوتم کو سکم کا گورنر مقرر کیے جانے…

20 minutes ago

Canadian Foreign Minister Meets PM Modi: وزیر اعظم نریندر مودی اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت

تجارت، ٹیکنالوجی، سلامتی، توانائی، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے…

49 minutes ago

Gold-Silver Price: صارفین کے لیے خوشخبری! مقامی صرافہ بازار میں سونا تقریباً 1000 روپے سستا، جانیے آج کی تازہ قیمتیں

سونے کی قیمتوں میں نرمی سے خریداروں کو راحت، مقامی زیورات کی مارکیٹ میں 22…

59 minutes ago

PM Modi Meet Indian Asian Games Contingent: وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ایشین گیمز کے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

جاپان میں 85 تمغے جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے وزیر اعظم،…

1 hour ago