قومی

وزیراعظم مودی کا ویڈیو ہٹانا ’میٹا‘ کو پڑا بھاری، پارلیمانی کمیٹی نے کہا- ’’صرف معافی سے نہیں چلے گا کام‘‘، جانئے پوری تفصیل

نئی دہلی: ملک میں سوشل میڈیا اورڈیجیٹل پلیٹ فارمزکے ضابطوں کومزید سخت بنانے کی تیاری تیزہوگئی ہے۔ مواصلات اورانفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق پارلیمانی قائمہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں اس معاملے پرتفصیلی غورکیا گیا۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشیکانت دوبے کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں سوشل میڈیا کمپنیوں کی جواب دہی پرزوردیا گیا۔

اجلاس میں الیکٹرانکس وانفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (MeitY)، وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران اوردنیا کی بڑی ٹیک کمپنیوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں سب سے زیادہ بحث اس معاملے پرہوئی کہ نریندرمودی کی ایک ویڈیومیٹا کے پلیٹ فارم سے ہٹا دی گئی تھی۔

بڑی ٹیک کمپنیوں سے سخت سوالات

پارلیمانی کمیٹی نے میٹا (فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام)، گوگل، ایکس (سابقہ ٹوئٹر)، اسنیپ چیٹ اوریوٹیوب کے نمائندوں کوطلب کرکے ان سے براہ راست سوالات کئے۔ حکومت نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل سکیورٹی اورسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی ذمہ داری کے معاملے میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

میٹا نے مانگی معافی

اجلاس کے دوران ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم نریندرمودی کی ویڈیوہٹائے جانے پرمیٹا کے حکام سے سخت سوال کئے۔ میٹا کے نمائندوں نے وضاحت دی کہ ویڈیوغلطی سے حذف ہوئی تھی اوراس پرباضابطہ معذرت بھی پیش کی گئی۔ تاہم کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ اتنے حساس معاملے میں صرف معافی کافی نہیں ہے اوراس طرح کی غلطیوں کے لئے واضح جواب دہی ضروری ہے۔

ذمہ دارشخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

کمیٹی میں اس بات پربھی غورکیا گیا کہ بڑی ڈیجیٹل کمپنیوں کوان کی غلطیوں پرکس طرح جواب دہ بنایا جائے۔ کئی اراکین نے کہا کہ اگروزیراعظم سے متعلق مواد بھی غلطی سے ہٹایا جا سکتا ہے تو عام صارفین کے مواد کی حفاظت پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔ اسی لیے کمیٹی نے ہدایت دی ہے کہ اس واقعے کے ذمہ دارشخص کی فوری شناخت کی جائے اور اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے، تاکہ مستقبل میں اس طرح کی غلطیوں سے بچا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Rahul Gandhi and Priyanka Detained: ووٹ چوری کے الزامات پر اپوزیشن کا احتجاج، راہل اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لیا

ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا بڑا احتجاج، 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے…

1 hour ago

Kiren Rijiju Targets Rahul Gandhi: ’اب ڈرامہ بند کیجیے…‘، کرن رجیجو کا راہل گاندھی پر سخت حملہ، پی ایم مودی سے سیکھنے کا مشورہ

راہل گاندھی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم…

2 hours ago

Adani Swirl Transit Hotel: نوی ممبئی ایئرپورٹ پر اڈانی گروپ نے شروع کیا Swirl ٹرانزٹ ہوٹل، اب ایئرپورٹ کے اندر ہی آرام اور کام کی سہولت

ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرپورٹ آپریٹر کمپنی اڈانی ایئرپورٹس ہولڈنگز لمیٹڈ (AAHL) نے…

3 hours ago