قومی

PM Modi to participate in Jahan-e-Khusrau 2025: وزیراعظم 28 فروری کو نئی دہلی میں جہانِ خسرو 2025 میں کریں گے شرکت

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی 28 فروری کونئی  دہلی میں واقع سندرنرسری میں شام تقریباً ساڑھے سات  بجے، عظیم الشان صوفی موسیقی پرمبنی میلے جہانِ خسرو 2025 میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم ملک کے متنوع فن اورثقافت کو فروغ دینے کے زبردست حامی رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں، موصوف جہانِ خسرو میلے میں شرکت کریں گے جو کہ صوفی موسیقی، شاعری اور رقص کے لیے کلی طور پر وقف ایک بین الاقوامی میلہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ میلہ امیرخسرو کے ورثے کا جشن منانے کے لیے دنیا بھرکے فنکاروں کواکٹھا کر رہا ہے۔ رومی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام، اس میلے کا آغاز معروف فلم ساز اور فنکار مظفرعلی کے ذریعہ 2001 میں کیا گیا تھا۔ یہ میلہ اس سال  اپنی 25ویں سالگرہ منائے گا اوراس میلے کا اہتمام 28 فروری سے 2 مارچ تک کیاجائے گا۔

میلے کے دوران، وزیر اعظم نریندر مودی تہہ بازار(تہہ- ہاتھ سے تیاراشیاء کا بازار) کا بھی دورہ کریں گے، جس میں ملک بھرسے ایک ضلع ایک پروڈکٹ کے تحت دستکاری اوردیگرمختلف شاندار نوادرات، دستکاری اور ہتھ کرگھے سے متعلق مختصر فلمیں، اور دیگر چیزیں شامل ہوں گی۔

Bharat Express

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

5 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

5 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

5 hours ago