اننت امبانی کا ’ونتارا‘ باوقارقومی ’پرانی متر‘ ایوارڈ سے سرفراز
جام نگر، گجرات: اننت امبانی کے ونتارا کو حکومت ہند کی جانب سے’کارپوریٹ‘ زمرے کے تحت جانوروں کی فلاح وبہبود میں ہندوستان کا سب سے بڑا اعزاز’رانی متر‘ قومی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ رادھے کرشنا مندرہاتھی ویلفیئرٹرسٹ (RKTEWT) کی غیر معمولی شراکت کے لیے دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں حکومت ہند کے ماہی پروری، جانوروں کی پرورش اورڈیری کے وزیرمملکت نے دیا۔
آپ کوبتا دیں کہ ونتارا ایک تنظیم ہے، جوہاتھیوں کے بچاؤ، علاج اورزندگی بھرکی دیکھ بھال کے لئے وقف ہے۔ 998 ایکڑپرپھیلے اس ونتارا سینٹرمیں 240 سے زیادہ بچائے گئے ہاتھی موجود ہیں۔ اس میں سرکس کے 30 ہاتھی، لکڑی کی صنعت کے 100 سے زیادہ ہاتھی اورسواری اورسڑک پر بھیک مانگنے جیسی زیادتیوں سے بچائے گئے دوسرے ہاتھی شامل ہیں۔ یہ ہاتھی، جنہیں نظراندازاوربدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا، ونتارا میں عالمی معیارکے ویٹرنری علاج اوردیکھ بھال حاصل کرتے ہیں۔ ونتارا میں ہاتھیوں کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ہسپتال بھی ہے۔ ہاتھیوں کے لیے تالاب اور جاکوزی جیسی سہولیات بھی موجود ہیں۔
ونتارا کے سی ای اوویوان کارنی نے یہ اعزازقبول کرتے ہوئے کہا، “یہ ایوارڈ ان بے شمارافراد کوخراج تحسین ہے، جنہوں نے ہندوستان کے جانوروں کی حفاظت اوران کی دیکھ بھال کے لیے اپنی زندگیاں وقف کی ہیں۔ ونتارا میں، جانوروں کی خدمت کرنا صرف ایک فرض نہیں ہے۔ یہ ہمارا دھرم اورخدمت ہے۔ ہم ہندوستان کی آنے والی نسلوں کے حیاتیاتی مشن کے لیے انتھک محنت کرتے رہیں گے۔
کارپوریٹ زمرہ میں پرانی مترایوارڈ کارپوریشنوں، عوامی اداروں، سرکاری اداروں اورکوآپریٹوسوسائٹیوں کوجانوروں کی فلاح وبہبود کے لیے وقف کردہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) فنڈز سمیت جانوروں کی فلاح وبہبود کے اقدامات کے لیے پچھلے پانچ سالوں میں ان کی مسلسل شراکت کے لیے دیا جاتا ہے۔
ونتارا ہاتھیوں کی ایمبولینسوں کا سب سے بڑا بیڑا بھی چلاتا ہے۔ ان میں 75 کسٹم۔ انجینئرڈ وہیکل ہیں، جس میں ہائیڈرولک لفٹ، ربرمیٹ فلورنگ، پانی کے کُنڈ، شاوراورکیئرٹینکرکیبن ہے، جوبچائے گئے ہاتھیوں کیلئے ایک جگہ سے دوسری جگہ محفوظ طریقے سے لے جاتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…