قومی

Delhi CAG Report: دہلی میں ابھی بھی ہوگی ہنگامہ آرائی! کل اسمبلی میں پیش ہوسکتی ہے دوسری CAG رپورٹ

نئی دہلی: دہلی اسمبلی میں جمعہ (28 فروری) کودوسری کیگ کی رپورٹ پیش ہوسکتی ہے۔ ذرائع نے اس کی جانکاری دی۔ ذرائع کے مطابق، سرکاری اسپتال اورصحت خدمات (2024) کی کیگ کی رپورٹ پیش کی جاسکتی ہے۔ اس سے پہلے دہلی اسمبلی میں شراب پالیسی سے متعلق کیگ کی رپورٹ پیش کی گئی، جس پرخوب سیاسی ہنگامہ آرائی ہو رہی ہے۔ برسراقتداراوراپوزیشن ایک دوسرے پرمسلسل حملے کررہے ہیں۔

اپوزیشن اراکین اسمبلی کواسمبلی احاطے میں داخلے سے روکا گیا

اس درمیان جمعرات (27 فروری) کو اپوزیشن لیڈر سمیت آتشی سمیت عام آدمی پارٹی کے 21 اراکین اسمبلی کواسمبلی احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ اس پر پارٹی کے اراکین اسمبلی نے احاطے کے باہرہی دھرنا دے دیا۔ آتشی نے کہا کہ دہلی کی بی جے پی حکومت نے اقتدارمیں آتے ہی تانا شاہی کی حدیں پارکردیں۔

منگل کو عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کو کیا گیا معطل

منگل (25 فروری) کولیفٹیننٹ گورنروی کے سکسینہ کے افتتاحی خطاب کے دوران ایوان کی کارروائی میں رخنہ اندازی کرنے کی وجہ سے آتشی سمیت ایوان میں موجود عام آدمی پارٹی کے 21 اراکین اسمبلی سے تین دنوں کے لئے معطل کردیا گیا۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی کے کل 22 اراکین اسمبلی ہیں۔ منگل کے روزاوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان ایوان میں موجود نہیں تھے۔ اس لئے انہیں معطل نہیں کیا گیا تھا۔

امانت اللہ خان نے اٹھایا بڑا سوال

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے کہا کہ جب بی جے پی اراکین اسمبلی ایوان میں میز پر چڑھ گئے تھے، تب بھی انہیں اس طرح سے (اسمبلی میں داخلہ سے) نہیں روکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ اس سے پہلے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابقہ میں ٹوئٹر) پرایک پوسٹ میں سابق وزیراعلیٰ آتشی نے کہا کہ ’’جے بھیم‘‘ کے نعرے لگانے سے متعلق تین دنوں کے لئے عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کوایوان سے معطل کیا اورآج عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کواسمبلی احاطے میں بھی نہیں گھسنے دیا جا رہا ہے۔ دہلی اسمبلی کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

4 hours ago