-بھارت ایکسپریس
نئی دہلی: ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے راجیہ سبھا کے چیئرمین اورنائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کی نقل کرتے ہوئے ان کا مذاق اڑایا۔ چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے بھی اس معاملے پرایوان میں اعتراض اٹھایا۔ اس کے ساتھ ہی اب وزیر اعظم نریندر مودی نے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کو فون کر کے اس مسئلہ پربات کی ہے۔ پی ایم مودی نے جگدیپ دھنکھڑ سے کہا کہ آج آپ کو جو کچھ بھی سننا ہے، میں پچھلے 20 سالوں سے سن رہا ہوں۔ لیکن یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے۔
راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑنے ٹوئٹ کیا کہ وزیر اعظم نریندرمودی نے انہیں فون کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ نے جو کچھ بھی سنا، میں یہ سب گزشتہ 20 سال سے سن رہا ہوں، لیکن ملک کے نائب صدر ہونے کے ناطے آپ کو ایوان کے اندر جس طرح سے سننا پڑا، وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ایوان کے باہر راجیہ سبھا کے چیئرمین کا جس طرح مذاق اڑایا گیا، وہ بھی افسوسناک ہے۔ ٹی ایم سی کے رکن اسمبلی کی اس کارروائی کے لیے ہر جگہ تنقید ہو رہی ہے۔
نائب صدر جگدیپ دھنکڑنے کیا کہا؟
نائب صدر جگدیپ دھنکھڑنے ٹویٹ کیا، ‘وزیراعظم نریندر مودی کا ایک ٹیلی فون آیا تھا۔ انہوں نے کل پارلیمنٹ کے احاطے میں بعض معزز اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے کئے گئے تضحیک پرگہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ پچھلے 20 سالوں سے اس طرح کی توہین برداشت کر رہے ہیں۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ہندوستان کے نائب صدر جیسے آئینی عہدہ پر فائزشخص کے ساتھ ایسا ہوسکتا ہے اوروہ بھی پارلیمنٹ میں، جوکہ انتہائی افسوس ناک ہے۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ ‘میں نے وزیر اعظم سے کہا کہ کچھ لوگوں کی ایسی حرکتیں مجھے اپنی ذمہ داریاں نبھانے اور ہمارے آئین میں درج اصولوں کو برقرار رکھنے سے نہیں روکیں گی۔ میں ان اقدار کا تہہ دل سے پابند ہوں۔ کوئی توہین مجھے اپنا راستہ بدلنے پر مجبور نہیں کرے گی۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…