قومی

وزیراعظم مودی نے ٹیسلا کے سی ای اوایلن مسک سے کی فون پربات کی، جانئے کن موضوعات پردونوں عظیم شخصیات کے درمیان ہوا تبادلہ خیال

وزیراعظم نریندرمودی نے جمعہ کوکہا کہ انہوں نے ٹیسلا اوراسپیس ایکس کے سی ای اوایلن مسک کے ساتھ فون پربات چیت کی۔ دونوں لیڈران نے ٹکنالوجی اورانوویشن کے شعبے میں ہندوستان اورامریکہ کے درمیان تعاون کوبڑھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم مودی نے ایکس پردی جانکاری

وزیراعظم نریندرمودی نے ایکس پرپوسٹ کیا، ”ایلن مسک سے بات کی اورمختلف موضوعات پرتبادلہ خیال کیا، جس میں اس سال کی شروعات میں واشنگٹن ڈی سی میں ہماری میٹنگ کے دوران اٹھے موضوعات بھی شامل تھے۔ ہم نے ٹکنا لوجی اورانوویشن کے شعبوں میں تعاون کے بے پناہ امکانات پربات چیت کی۔ ہندوستان ان شعبوں میں امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت کومزید بڑھانے کے لئے پابندعہد ہے۔“

ہندوستان کے ساتھ ایلن مسک کی بات چیت جاری

یہ بات چیت ایلن مسک کی کمپنیوں (خصوصی طورپرٹیسلا اوراسٹارلنک) کی ہندوستانی بازارمیں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے درمیان ہوئی ہے۔ ٹیسلا ملک میں مینوفیکچرنگ بیس قائم کرنے کے لئے ہندوستانی افسران کے ساتھ بات چیت کررہی ہے۔ وہیں مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے مارچ میں ہندوستان میں اسٹارلنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ خدمات لانے کے لئے مسک کی اسپیس ایکس کے ساتھ ایک معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ ٹیلی کام ٹائیکون سنیل بھارتی متل کی بھارتی ایئرٹیل نے بھی اسپیس ایکس کے ساتھ اسی طرح کی شراکت کی ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی اورایلن مسک کی اس سے پہلے فروری میں وزیراعظم مودی کے امریکہ کے دوروزہ سرکاری دورے کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔ دونوں نے الیکٹرک گاڑی، قابل تجدید توانائی اورخلا جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں مستقبل میں تعاون کے بارے میں امید کا اظہارکیا گیا۔ اس ملاقات کے دوران وزیراعظم نریندرمودی نے ایلن مسک کے تین بچوں کوکتابیں تقسیم کیں۔ انہوں نے انہیں رویندرناتھ ٹیگورکی ’دی کریسنٹ مون‘، ’دی گریٹ آرکے نارائن کلیکشن‘ اورپنڈت وشنوشرما کی ’پنچ تنتر‘ کتابیں پیش کیں۔ وزیراعظم نریندرمودی نے بعد میں بچوں کی تصاویرشیئرکیں، جن میں وہ کتابیں پرھتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

10 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

10 hours ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

11 hours ago