قومی

PM Modi speech in Srinagar: جموں کشمیر میں 370کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا گیا،لیکن آج کشمیر کے لوگ سچ جان چکے ہیں:پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات (7 مارچ) کو جموں و کشمیر میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے دفعہ 370 کے نام پر عوام کو گمراہ کیا ہے۔ پی ایم مودی، آج یونین ٹیریٹری کی راجدھانی سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم پہنچےتھےجہاں نے یہاں 6,400 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے یہاں ‘ترقی یافتہ ہندوستان، ترقی یافتہ جموں و کشمیر’ پروگرام میں حصہ لیا۔

آرٹیکل 370 کے معاملے پر ریاست کی علاقائی پارٹیوں اور کانگریس کو گھیرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ جموں و کشمیر آج آزادانہ سانس لے رہا ہے۔ پابندیوں سے یہ آزادی آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد آئی ہے۔ کئی دہائیوں تک کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے آرٹیکل 370 کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 جموں و کشمیر کے لیے فائدہ مند نہیں ہے، بلکہ کچھ سیاسی خاندان ہی  اس کا فائدہ اٹھا رہے تھے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ سچ جان چکے ہیں کہ انہیں گمراہ کیا گیا۔ جموں و کشمیر کو کچھ خاندانوں کے فائدے کے لیے زنجیروں میں جکڑ دیا گیاتھا۔جس سے ہم نے کشمیر کو آزاد کرایا ہے۔ نوجوانوں کو دیے جا رہے مواقع کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ آج کوئی آرٹیکل 370 نہیں ہے، اس لیے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کا پوری طرح احترام کیا جا رہا ہے اور انہیں نئے مواقع مل رہے ہیں۔ آج یہاں سب کے لیے یکساں حقوق اور مساوی مواقع ہیں۔

پی ایم مودی نے کہا کہ پاکستان سے آئے والمیکی کمیونٹی کے لوگوں کو 70 سال سے ووٹ کا حق نہیں ملا۔ اب انہیں ووٹ کا حق مل گیا ہے۔ اب اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ والمیکی برادری کو ایس سی زمرہ کے فوائد ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں درج فہرست قبائل کے لوگوں کے لیے نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ جموں و کشمیر بدعنوانی اور اقربا پروری کا بڑا شکار رہا ہے۔ لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس

Rahmatullah

Recent Posts

AUS vs IND: گواسکر  نے کہا روہت شرما کو  کپتانی سے ہٹائیں صرف کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کریں

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…

1 hour ago

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

3 hours ago