قومی

PM Modi Marks 25 Years As Head Of Govt: گجرات کے وزیر اعلی سے وزیر اعظم تک، پی ایم مودی نے حکومت کے سربراہ کے طور پر 25 سال مکمل ہونے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

پی ایم  نریندر مودی نے منگل کو اپنے سیاسی سفر میں ایک اہم سنگ میل کو نشان زد کیا ،جب وہ ایک حکومت کے سربراہ کے طور پر اپنی عوامی خدمت کے 25 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اس لمحے کو بھی  یاد کیا ، انہوں نے پہلی بار گجرات کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا اور 2001 میں اس تقریب کی ایک تصویر شیئر کی تھی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں پی ایم مودی نے لکھا: “2001 میں اس دن، میں نے پہلی بار گجرات کے وزیر اعلی کے طور پر حلف اٹھایا۔ اپنے ساتھی ہندوستانیوں کے مسلسل آشیرواد کی بدولت میں ایک حکومت کے سربراہ کے طور پر اپنی خدمات انجام دینے کے 25 ویں سال میں داخل ہو رہا
ہوں۔ ہندوستان کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا، “ان تمام سالوں میں  میری یہ مسلسل کوشش رہی ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنائیں اور اس عظیم قوم کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالوں ،جس نے ہم سب کی پرورش کی ہے۔”

گجرات کے وزیر اعلی سے وزیر اعظم تک: پی ایم مودی سیاسی سفر کی عکاسی کرتے ہیں

اپنے سیاسی سفر کی عکاسی کرتے ہوئے، پی ایم مودی نےوضاحت کی کہ انہیں “انتہائی مشکل حالات میں” گجرات کے وزیر اعلیٰ ہونے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، کیونکہ ریاست نہ صرف 2001 میں ایک بڑے زلزلے سے ہل گئی تھی، بلکہ اسے ایک سپر سائیکلون، مسلسل خشک سالی اور سیاسی عدم استحکام کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے کہا، “ان چیلنجوں نے لوگوں کی خدمت کرنے اور گجرات کو نئے جوش اور امید کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کے عزم کو مضبوط کیا۔”

پی ایم مودی نے 2001 میں اقتدار سنبھالا تھا تو اپنی والدہ کی یاد  بھی شیئر کی

“جب میں نے بطور وزیر اعلیٰ حلف لیا تو مجھے یاد ہے کہ میری والدہ نے مجھ سے کہا تھا – مجھے آپ کے کام کی زیادہ سمجھ نہیں آتی، لیکن میں صرف دو چیزیں چاہیے، ایک، آپ ہمیشہ غریبوں کے لیے کام کریں گے اور دوسرا، آپ کبھی رشوت نہیں لیں گے۔ میں نے لوگوں سے یہ
بھی کہا کہ میں جو بھی کروں گا ، نیک  نیت  کے ساتھ کروں گا اور قطار میں موجود آخری شخص کی خدمت کرنے کے وژن سے چلوں گا”۔

مودی نے اس وقت گجرات کو درپیش چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بجلی اور پانی کی قلت، جمود کا شکار صنعتی ترقی، اور زرعی  بحران سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ بروں میں ریاست زراعت اور صنعت کے مرکز بن گئی ہے،  جس میں سماجی اور جسمانی
بنیادی ڈھانچے میں بہتری، اور حکمرانی کو مضبوط بنایا۔

اس کے بعد انہوں نے 2013 میں قومی سیاست میں اپنے داخلے کو یاد کیا، جب انہیں 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے پی ایم کے عہدےکا  امیدوار قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا، اس  وقت ملک کو گورننس ، بدعنوانی، بدعنوانی، اقربا پروری اس  وقت کی پوپی اے حکومت کے  تحت پالیسی کی عدم فعالیت پر اعتماد کے اعتماد کے بحران کا سامنا تھا۔  پی ایم نے کہا ،لیکن  ہندوستان کے لوگوں کی دانشمندی نے ہمارے اتحاد کو زبردست اکثریت دیاور یہ بھی یقینی بنایا کہ ہماری پارٹی کو مکمل اکثریت ملے، تین دہائیوں کے بعد پہلی بار،” پی ایم نے کہا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Global Warming: کہیں خشک سالی تو کہیں سیلاب! فضا میں بڑھتی CO2 سے زمین کا دم گھٹنے لگا، سائنسدانوں نے کیا خبردار

فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھتی مقدار موسم، گرمی، پانی، زراعت اور آنے والے…

24 minutes ago

UK Telford News: ٹیل فورڈ میں سکھ بس ڈرائیور پر حملہ، ملزم نے بس پر کیا قبضہ، 10 منٹ میں گرفتار

برطانیہ کے ٹیل فورڈ میں ایک شخص نے سکھ بس ڈرائیور پر حملہ کرنے کے…

1 hour ago

Uttarakhand Glacier Melting Crisis: ٹائم بم پر بیٹھا ہے اتراکھنڈ: 34 برس میں 25 کلومیٹر سے زیادہ برف غائب، تیزی سے سکڑ رہے ہیں ہمالیائی گلیشیئر

اتراکھنڈ میں ہمالیائی گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کی تشویش ناک تصویر سامنے آئی ہے۔…

2 hours ago