بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کھگین مرمو اور ایم ایل اے شنکر گھوش پر مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع میں حملہ کیا گیا۔ مالدہ نارتھ کے ایم پی مرمو مبینہ طور پر اس حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا ،جب دونوں نمائندے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے جا رہے تھے۔ پی ایم نریندر مودی نے اس واقعہ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ریاست میں امن و امان کی خراب صورتحال کو ظاہر کرتا ہے
پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، “جس طرح سے ہماری پارٹی کے ساتھیوں بشمول ایک موجودہ ایم پی اور ایم ایل اے، جو مغربی بنگال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ لوگوں کی خدمت کر رہے تھے، ان پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ یہ ترنمول کانگریس کی بے حسی اور ریاست میں امن و امان کی خراب صورتحال کو ظاہر کرتا ہے۔”
انہوں نے مزید لکھا، “میری خواہش ہے کہ مغربی بنگال حکومت اور ترنمول کانگریس ایسی مشکل صورتحال میں تشدد کا سہارا لینے کے بجائے لوگوں کی مدد کرنے پر زیادہ توجہ مرکوز کریں۔ میں بی جے پی کارکنوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ عوام کے درمیان کام کرتے رہیں اور جاری بچاؤ کارروائیوں میں مدد کرتے رہیں۔”
شمالی بنگال کے کئی اضلاع میں گزشتہ دو دنوں سے جاری موسلادھار بارش کے بعد سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بی جے پی کے دونوں لیڈروں نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔
دریں اثناء بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بتایا کہ شمالی بنگال میں سیلاب کی وجہ سے اب تک 23 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ٹی ایم سی کا جنگل راج
مغربی بنگال بی جے پی کے شریک انچارج امت مالویہ نے مبینہ حملے کے لیے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے اسے “ٹی ایم سی کا جنگل راج” قرار دیا۔ ایکس پر مبینہ حملے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مالویہ نے لکھا، “بنگال میں ٹی ایم سی کا جنگل راج! بی جے پی کے ایم پی کھگین مرمو، ایک معزز قبائلی رہنما اور شمالی مالدہ سے دو بار کے ایم پی، پر ٹی ایم سی کے غنڈوں نے اس وقت حملہ کیا جب وہ جلپائی گوڑی کے دورس علاقے میں ناگراکٹا جا رہے تھے تاکہ وہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مدد کر سکیں۔
بی جے پی لیڈر نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کارکنوں پر امدادی کام کرنے کے لیے حملہ کیا جا رہا ہے جب کہ وزیر اعلیٰ بنرجی اور حکمراں ٹی ایم سی “کارروائی میں غائب ہیں۔” انہوں نے پوسٹ میں لکھا، “جب کہ ممتا بنرجی اپنے کولکتہ کارنیول میں ناچ رہی ہیں، ٹی ایم سی اور ریاستی انتظامیہ راحت کاموں میں غائب ہے۔ جو لوگ درحقیقت لوگوں کی مدد کر رہے ہیں، بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر، امدادی کاموں کو لے کر حملہ کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹی ایم سی کا بنگال ہے، جہاں ظلم کا راج ہے اور رحم کی سزا دی جاتی ہے۔”
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بی جے پی لیڈروں کا ایک وفد ناگراکٹا، جلپائی گڑی میں شدید بارش اور سیلاب کے بعد امدادی کاموں کا جائزہ لینے پہنچا۔ اس دوران کچھ لوگوں نے بی جے پی کے وفد پر حملہ کیا اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔ تصاویر میں ایم پی کھگین مرمو کو خون میں لت پت دکھایا گیا ہے، ان کی کار کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو اسے گاڑی میں لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھتی مقدار موسم، گرمی، پانی، زراعت اور آنے والے…
روس میں 18 سے 20 ستمبر تک اسٹیٹ ڈوما یعنی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں کے…
نئی دہلی میں منعقدہ اے جی نورانی میموریل لیکچر میں حامد انصاری نے اے جی…
برطانیہ کے ٹیل فورڈ میں ایک شخص نے سکھ بس ڈرائیور پر حملہ کرنے کے…
یوکرین نے روس پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ روسی حکام کے مطابق…
اتراکھنڈ میں ہمالیائی گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کی تشویش ناک تصویر سامنے آئی ہے۔…