قومی

لکھنؤ ایئرپورٹ نے QCFI VLCCQC 2025 میں پانچ گولڈ جیت کر حاصل کی شاندار کامیابی

لکھنؤ: لکھنؤ بین الاقوامی ایئرپورٹ نے QCFI VLCCQC 2025 مقابلے میں اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے پانچ  ایوارڈز اپنے نام کیے۔ یہ ایوارڈز مختلف شعبہ جات میں پیش کی گئی کیس اسٹڈیز میں غیر معمولی کارکردگی پر دیے گئے، جو ایئرپورٹ کی پائیدار انتظامیہ، اور مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

ایوارڈ یافتہ منصوبے:

  1. پیشگی اور تدارکی دیکھ بھال (E&M ٹیم):

    اس منصوبے میں ایئرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے اور آلات کے مؤثر اور مسلسل آپریشن کے لیے ایسی حکمتِ عملی پیش کی گئی ،جس سے تعطل اور آپریشن میں رکاوٹیں کم ہوئیں۔

  2. ڈیجیٹلائزیشن اور کاروباری اثرات (آئی ٹی ٹیم):

    آئی ٹی ٹیم نے ایئرپورٹ کی ڈیجیٹل تبدیلی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ایسے جدید حل متعارف کرائے جن سے کاروباری کارکردگی میں بہتری آئی۔

  3. ڈیجیٹل ٹوئن (ڈیزائن ٹیم):

    ڈیزائن ٹیم نے ایئرپورٹ کا ’ڈیجیٹل ٹوئن‘ تیار کیا، جس کی مدد سے نگرانی اور بہتر فیصلہ سازی ممکن ہوئی۔

  4. سیکورٹی اور تحفظ کی بہتری (ISMC سیکورٹی ٹیم):

    سیکورٹی ٹیم نے ہوائی اڈے پر حفاظتی پروٹوکول کو مزید مؤثر بنانے پر کام کیا، تاکہ مسافروں اور عملے کی مکمل سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔

ٹیموں کی حوصلہ افزائی

چیف ایئرپورٹ آفیسر نے تمام ٹیموں کی محنت، اختراع اور باہمی تعاون کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈز نہ صرف ہوائی اڈے کی مجموعی کارکردگی کو مضبوط کرتے ہیں، بلکہ اسے ملکی و بین الاقوامی سطح پر ایک مثالی ایئرپورٹ کے طور پر بھی پیش کرتے ہیں۔

پائیدار ترقی اور مسافر تجربہ

یہ کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ لکھنؤ بین الاقوامی ایئرپورٹ پائیدار، ماحول دوست نظام اور اعلیٰ معیار کی سہولیات کے ذریعے مسافروں کے بہترین تجربے کے لیے کوشاں ہے۔

مستقبل کی راہ ہموار

QCFI VLCCQC 2025 میں پانچ گولڈ ایوارڈز جیت کر لکھنؤ ایئرپورٹ نے حکمت عملی، ٹیکنالوجی میں جدت اور اعلیٰ کارکردگی کا ایک نیا معیار قائم کیا ہے، جو مستقبل کے لیے ایک روشن مثال اور ترغیب ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

7 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

7 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

8 hours ago