قومی

PM Modi reveals names of 4 astronauts for Gaganyaan mission: پی ایم مودی نے مشن گگن یان کے تحت خلا میں جانے والے چاروں خلابازوں کے ناموں کا کیا اعلان

چاند اور سورج کے بعد بھارت ایک بار پھر خلا میں اپنا تسلط قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔ بھارت کا پہلا انسانی خلائی مشن جلد ہی روانہ ہونے والا ہے۔اسرو کے گگن یان مشن کے لیے خلا میں جانے والے چار خلابازوں کے نام سامنے آئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے گگن یان مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور نامزد خلابازوں سے ملاقات کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پی ایم مودی نے جن ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں فائٹر پائلٹ پرشانت بالاکرشنن نائر، انگد پرتاپ، اجیت کرشنن اور چوہان شامل ہیں۔ ان میں سے، پرشانت کیرالہ کے پلکاڈ کے نینمارا کا رہنے والا ہے، جو فضائیہ کے گروپ کیپٹن کے طور پر خدمات انجام دے ر ہے ہیں۔

ان چاروں نے ملک کے تمام قسم کے لڑاکا طیارے اڑائے ہیں۔ ہر قسم کے لڑاکا طیاروں کی خامیوں اور خصوصیات کو جانیں ہیں۔ اس لیے ان چاروں کو گگن یان خلاباز کی ٹریننگ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان کی تربیت روس میں ہوئی ہے۔ فی الحال، بنگلورو میں خلائی مسافر کی تربیتی سہولت میں ٹریننگ جاری ہے۔گگن یان مشن کے لیے سینکڑوں پائلٹس کا تجربہ کیا گیا۔ اس کے بعد 12 کا انتخاب کیا گیا۔ یہ 12 پہلے درجے پر آئے۔ ان کا انتخاب انسٹی ٹیوٹ آف ایرو اسپیس میڈیسن (IAM) میں ہوا۔ اس کے بعد انتخابی عمل کے کئی راؤنڈ مکمل ہوئے۔ اس کے بعد اسرو اور فضائیہ نے چار ٹیسٹ پائلٹس کے ناموں کو حتمی شکل دی۔

اس کے بعد اسرو نے ان چاروں کو 2020 کے آغاز میں روس بھیجا تاکہ وہ بنیادی خلابازوں کی ٹریینگ لے سکیں۔ کووڈ 19 کی وجہ سے ان کی تربیت میں تاخیر ہوئی۔ یہ 2021 میں مکمل ہوا۔ تب سے یہ چاروں مسلسل ٹریننگ کر رہے ہیں۔ کئی طرح کی تربیت ہو رہی ہے۔اسرو کے ہیومن اسپیس فلائٹ سینٹر (HSFC) میں کئی طرح کے سمیلیٹر نصب کیے جا رہے ہیں۔ جس پر چاروں پریکٹس کر رہے ہیں۔ وہ مسلسل پرواز بھی کر رہے ہیں اور فٹنس پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

51 mins ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

1 hour ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

3 hours ago