وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز وارانسی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں عدم استحکام کا ماحول ہے، ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کے قریب ہے۔ ان کا یہ بیان سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ تنقید کے تناظر میں آیا ہے، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ہندوستان ایک ’’مردہ معیشت‘‘ ہے۔ اگرچہ وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں ٹرمپ کا نام نہیں لیا، تاہم انھوں نے واضح انداز میں عالمی سطح پر جاری غیر یقینی حالات کے باوجود ہندوستان کی ترقی کا ذکر کیا۔
پی ایم مودی نے ’’سودیشی‘‘ مصنوعات کو اپنے پر دیا زور
پی ایم مودی نے کہا کہ ’’دنیا میں عدم استحکام ہے، ہر ملک اپنے مفاد پر توجہ دے رہا ہے، ایسے میں ہندوستان کو بھی اپنے معاشی مفادات کے لیے چوکنا رہنا ہوگا۔ ہم دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے والے ہیں۔‘‘ اس دوران وزیر اعظم مودی نے ’ووکل فور لوکل‘‘ اور ’’سودیشی‘‘ مصنوعات کو اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسے تمام اقدامات کرنے ہوں گے جو ہندوستانی معیشت، کسانوں، چھوٹے کاروباروں اور نوجوانوں کو مضبوط کریں۔ انھوں نے شہریوں اور کاروباری برادری سے اپیل کی کہ وہ صرف ہندوستانی اشیاء خریدیں تاکہ خود انحصاری کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔
پی ایم مودی نے کہا کہ ’’جو بھی ملک کی بھلائی چاہتے ہیں، چاہے کسی بھی سیاسی جماعت سے ہوں، انھیں ’سودیشی‘ مصنوعات کے عزم کو اپنانا ہوگا۔‘‘ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ نے حال ہی میں ہندوستانی درآمدات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کیا ہے اور روس کے ساتھ تجارت پر مزید پابندیوں کی وارننگ دی ہے۔ وہیں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بھی ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت پر نشانہ سادھا ہے اور کہا ہے کہ پی ایم مودی اور ایف ایم نرملا سیتارمن کے علاوہ سب کو معلوم ہے کہ ہندوستان ’ایک مردہ معیشت‘‘ ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…