قومی

Prajwal Revanna gets life term and ₹10 lakh fine: عدالت نے عصمت دری کیس میں سنائی پرجول ریونّا کو عمر قید کی سزا، 10 کا لاکھ کا جرمانہ بھی عائد

کرناٹک کی ایک خصوصی عدالت نے ہفتے کے روز جے ڈی ایس کے معطل لیڈر اور سابق رکنِ پارلیمان پرجول ریونّا کو عصمت دری کے ایک مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے ان پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے، جس میں سے 7 لاکھ روپے متاثرہ خاتون کو بطور معاوضہ دیے جائیں گے۔ یہ مقدمہ کرناٹک کے ضلع ہاسن کے ایک فارم ہاؤس میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق ہے۔ متاثرہ خاتون نے ریونّا پر عصمت دری کا الزام لگایا تھا۔ عدالت کا یہ فیصلہ اس کیس کے منظر عام پر آنے کے محض 14 ماہ بعد آیا ہے۔

واضح رہے کہ پرجول ریونّا سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے ہیں۔ یہ مقدمہ ان چار الگ الگ ریپ کیسز میں سے ایک ہے، جن میں ان پر الزامات عائد کیے گئے تھے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد ریونّا کمرہ عدالت میں رو پڑے تھے۔ یہ معاملہ اپریل 2024 میں اس وقت منظر عام پر آیا تھا، جب انتخابات سے قبل متعدد خواتین کے ساتھ ریونّا کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوئیں۔ ویڈیوز کی تحقیقات کے دوران ریونّا پر کئی الزامات سامنے آئے۔ وہ اس دوران جرمنی فرار ہو گئے تھے لیکن 31 مئی 2024 کو بنگلورو ایئرپورٹ سے انھیں گرفتار کر لیا گیا، جب وہ 35 دن بیرون ملک گزارنے کے بعد ہندوستان لوٹے تھے۔

ریونّا کو کرناٹک ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ دونوں سے ضمانت نہیں ملی تھی۔ بعد ازاں ایس آئی ٹی نے ان کے خلاف 2,144 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ جمع کرائی، جس میں متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی، ویڈیوز کی خفیہ ریکارڈنگ، بلیک میلنگ اور مجرمانہ دھمکیوں کے الزامات شامل تھے۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ریونّا کو ہاسن سیٹ سے 40 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست ہوئی۔ عدالت کے اس سخت فیصلے کو کئی حلقے خواتین کے تحفظ کی سمت ایک اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

4 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

4 hours ago